جاوید ہاشمی کو منطقی انجام تک پہنچانے کی تیاریاں،ایسا قدم اُٹھا لیا گیا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

ملتان (نیوز ڈیسک ) ملتان پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے. پولیس نے جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے پولیس نے جاوید ہ

اشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے. ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کردیا ہے دوسری طرف جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواﺅں گا.علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی اور قومی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے جاوید ہاشمی غداری کے مرتکب ہوئے،باغی کی شکل میں جاوید ہاشمی حقیقتاً داغی ہے اور ان کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔مطالبہ ہے کہ جاوید ہاشمی کیخلاف ملک دشمنی پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف شر انگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ، جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں، شہبازشریف اورمریم صفدر کی پر اسرار خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں، اگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سیاست کے ’’داغی ‘‘کی پریس کانفرنس کے پیچھے نہیں تو انہیں اپنی وضاحت دینی چاہیے ،عوام کو سیاست کے نام پر اپنے درمیان چھپی کالی بھیڑوں کو تلاش کرنا چاہیے اور ان کا ناطقہ بند کرنا چاہیے ۔میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ والد کی تصویر اور چائے کی چسکی پر سوشل میڈیا پر واویلا کرنے والی مریم صفدر کی پر اسرار خاموشی انتہائی مضحکہ خیز ہے، جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس پر22کروڑ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں انتہائی نا مناسب الفاظ ادا کئے گئے ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی گئی ،قوم کا مطالبہ ہے اعلیٰ عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے، پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ا نہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،یہ ان کا ملکی سالمیت کے اداروں پر بھی پہلا حملہ نہیں بلکہ تسلسل ہے ،ریاست کے ستونوں اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے ادارے کے خلاف پریس کانفرنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کون سا میڈیا سیل اور گروپ جاوید ہاشمی کی صورت میں اس طرح کے ’’آئیڈیاز‘ ‘سامنے لاتا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے (ن) لیگ نے پاکستان کی مخالفوں سے اتحاد کر رکھا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort
ısparta escort bayan profilleri bilecik escort ilanları edirne escort kadınlarının profilleri bolu escort numaraları kırşehir escort fotoğrafları burdur escort bayanların telefon numaraları ayvalık escort bayan ilanları amasya escort profilleri adapazarı escort bayan numaraları çorlu escort sitesi hakkında rize escort zonguldak escort ilanları trabzon escort bayan ilanları ve profilleri edirne escort