بریکنگ نیوز: دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر، وزیراعظم خان نے صبح صبح اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ذخائر آب کی تعمیر کے ذریعے پانی اور توانائی میں خود کفالت کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں

وزیر اعظم عمران خان آج دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی کام کی رفتار اور اس کے معیار کا جائزہ لیں گے، آبی ذخائر کی ترقی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شمولیت وزیر اعظم کا ویژن ہے، وزیر اعظم کا خواب ہے کہ پاکستان خود 50 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کرے۔ دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہوگا، دیامیر بھاشا ڈیم 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا، ڈیم میں ذخیرہ پانی میں سے 64 لاکھ ایکڑ استعمال میں لایا جا سکے گا۔ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے پانی ذخیرہ کی صلاحیت 30 سے بڑھ کر 48 دن ہو جائے گی، اس ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی، دیامیر بھاشا ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا۔ ڈیم مجموعی طور پر 4500 میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے، ڈیم سے بجلی پیدا کر کے تیل کی مد میں سالانہ 2.48 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سی پیک سے متعلق کہا ہے کہ سی پیک کے 2 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، سی پیک کے ذریعے 3 خصوصی اقتصادی زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort