شریف خاندان کی منی لانڈرنگ میں حصہ دار غیر ملکی بھی بے نقاب ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور انکی فیملی پر منی لانڈرنگ کیس میں غیر ملکی افراد کے نام سامنے آنے کا انکشاف کیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں غیر ملکی افراد کے نام بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ شہباز فیملی کے

اراکین کو غیر ملکی شخصیات نے 4 کروڑ 31 لاکھ 36 ہزار 541 روپے منتقل کیے،اس امر کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں سے اس حوالے سے ریکارڈ جمع کیا ۔ نیب دستاویزات کے مطابق نہیان بن مبارک النہیان، موسیٰ شمع السودیس، عبدالمناف کنزائی سمیت دیگر نے رقوم منتقل کیں ۔نہیان بن مبارک النہیان نے10 فروری 2014 کو سلیمان شہباز کو 89 لاکھ 63 ہزار 585 روپے منتقل کیے۔ موسیٰ شمع السودیس نے سلمان شہباز کو 18 جولائی 2012 کوٹرانزیکشن کیںجبکہ موسیٰ شمع السودیس نے 93 لاکھ 87 ہزار 972 روپے منتقل کیے۔ عبدالمناف کنزائی نے 1 مئی 2007 میں 99 لاکھ 33 ہزار 121 روپے سلمان شہباز کو منتقل کیے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ کے فنڈز روکنے کے الزام میں وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست نیب کو دیدیا۔احسن اقبال نے کہا کہ بھونڈے مقدمے میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر میری کردار کشی کی گئی، عمران خان کرپشن کی چھتری بن چکے ہیں جسکے نیچے سب کو تحفظ حاصل ہے،عمران خان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اس غریب ملک کو برداشت کرنا ہوگا، چیئرمین نیب اس حوالے سے تحقیقات کریں۔مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نجم سیٹھی نے نارووال کمپلیکس گراؤنڈ میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ کیا تھا، میرے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ دائر کیا گیا۔نارووال سٹی کمپلیکس کی آسٹرو ٹرف برباد کر دی گئی، انتقامی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کھیلوں کے منصوبے سے محروم ہوا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort