بریکنگ نیوز: ریاست مدینہ کی جانب شاندار قدم ۔۔۔!!!پاکستان کا پہلا سرکاری قرآن کمپلیکس بنانے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اسلام آباد میں پہلا سرکاری ملکیتی قرآن کمپلیکس تعمیر کرے گا، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے ان کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کو متحد کیا جائے گا۔پاکستان سعودی عرب کی مالی تعاون سے اسلام آباد میں اپنا پہلا سرکاری قرآن

کمپلیکس تعمیر کررہا ہے۔ترجمان وزارت برائے مذہبی امور عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں سعودی عرب، سعودی عرب میں قائم عالمی مسلم لیگ اور کچھ دوسرے خلیجی ممالک کی طرف سے اس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مالی اعانت کی پیش کش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گولڑہ کے قریب اراضی حاصل کی جا رہی ہے اور یہ ادارہ ملک بھر میں قرآن مجید کی اشاعت کے لئے باقاعدہ معیار طے کرے گا،یہ قرآن کمپلیکس دس کنال پر محیط ہو گا، اس میں مختلف حصے ہوں گے، جیسے قرآن کی غلطی سے پاک اشاعت اور ری سائیکلنگ کے لئے ایک پلانٹ بھی ہو گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور کو داتا دربار کے توسیع منصوبے کے لئے اراضی خریدنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کردی ہے۔سمری کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور اراضی کی خریداری کے لئے این او سی طلب کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق اس توسیع کی منصوبے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبہ 35کینال اراضی پر مشتمل ہے۔ جبکہ اس حوالے سے محکمہ اثارے قدیمہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں واقع لدا اکروش کی ازسر نو تعمیر کی بجائے دربار کے اس حصے پر درخت لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ داتا دربار کے توسیع منصوبے کا باقاعدہ نقشہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ کمیٹی نے ایک اور بھی تجویز پیش کی ہے کہ دربار کے توسیع منصوبے کو صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort