مسلم لیگ (ن) کو ایک اور دھچکا! اسلام کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، بات نااہلی تک جا پہنچی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مذہب سے متعلق بیان دینے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے ریفرنس ارسال کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہداء فاؤنڈیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے ریفرنس اسپیکر کو ارسال

کر دیا ہے۔ریفرنس شہدا فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمد نے آئین کے آرٹیکل 63 دوکے تحت ارسال کیا۔جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہے۔ڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جائے۔8جولائی کو قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا مذہب کے متعلق بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کا علم ہی نہیں ہے۔وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہے۔ریفرنس میں سپیکر سے استدعا کی گئی کہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے کر بحثیت رکن قومی اسمبلی ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63دو کے تحت آئندہ 30 دن کے اندر الیکشن کمیشن کو ارسال کیا جائے۔واضح رہے کہ ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ن لیگ کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف کے بیان کی حمایت کی تھی۔۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن خواجہ آصف کی بات بالکل درست ہے کہ آئین پاکستان میں تمام مذاہب کو برابر کی آزادیاں ہیں، خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسند سوچ کے حامل ہیں۔انہوں نے خواجہ آصف کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوبرابر کی آزادیاں ہیں ان کی یہ بات بالکل درست ہے، اس کو لے کر خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں ایسی سوچ کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort