مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) حکومت نے بازار اور مارکیٹ کھولنے کے اوقات کار تبدیلی کر دیئے، ٹائم میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر دکانوں اور مارکیٹیوں کے کھولنے کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے، تیس جولائی تک تک مارکیٹیں اور دکانیں دس بجے رات تک کھولنے کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کی

جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کی سہولت اور کاروباری حضرات کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، پورا ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ جمعہ کے دن تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رہیں گے اور صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہر حال میں تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر تک کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بات کا اظہار وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کے موقع پر کیا، فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام سکولوں اور اداروں کی کارکردگی سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، ہر حال میں سکولوں اور تمام تعلیمی اداروں کو پندرہ ستمبر تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکول کھولتے وقت تمام ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ سکولوں اور تعلیمی اداروں کو ستمبر میں کھول دیا جائے گا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے15 ستمبر سے کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی کوتعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق معاملات

پرتجاویزبھیج دی ہیں،ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائیگا، تمام یونیورسٹیز طالب علموں کو ایس او پیز کے تحت پندرہ جولائی سے بلا سکتی ہیں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ٹریننگ ہوگی ، فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے، صحت کےمعاملات ٹھیک ہوجاتےہیں توپھر 15 ستمبر سےتعلیمی ادارے کھول دینگے، ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگئی ، پی ایچ ڈی طلبہ کو کیسے اور کب بلانا ہے اس کا فیصلہ یونیورسٹی کرے گی ،یونیورسٹیوں میں بھی تجویز ہے کہ عید سے پہلے یا بعد پی ایچ ڈی طلبہ کو محدود تعداد میں بلالیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ جب تک طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہو جاتے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نہیں سوچا جا سکتا، کانفرنس میں صرف اس چیز پر غور کیا گیا کہ سکولنے کھولنے میں کونسے مسائل در پیش ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر کام مکمل کرکے ایس او پیز گائیڈ لائن بھجوا دی ہیں، تمام امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا تاہم حتمی فیصلے کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سنگین ہے، کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آسکتے، طلبا اور اساتذہ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort