جو کام حکومتیں نہ کر سکیں ملک ریاض حسین نے کر دکھایا ۔۔۔۔ 12 ڈیم مکمل ، ان میں کتنا پانی سٹور ہوگا اور کس کام آئے گا ؟ شاندار خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ مون سون میں عروس البلاد کراچی جوہڑوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے مگر بحریہ ٹائون کی منصوبہ بندی پاکستان کے ہر شہر کے مقابلے میں بہترین اور قابل تقلید ہے۔

بحریہ ٹائون کراچی میں بارشوں اور سیلاب کے پانی کے ذخیرے کیلئے 12ڈیم بنا دیئے گئے ہیں جن میں 167اعشاریہ 6ملین گیلن پانی کی گنجائش ہے۔ حالیہ بارشوں میں ان ڈیموں میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے۔ اس پانی کو بحریہ ٹائون میں کلین اینڈ گرین سٹی کیلئے استعمال کرینگے۔اس پانی میں ہریالی کیلئے درکار تمام کیمیکل اور منرلز قدرتی طور پر موجود ہیں۔ ہم ان 12ڈیموں کا پانی بحریہ ٹائون کو سرسبزو شاداب شہر میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کی شب جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بے تحاشا اور پیشینگوئی سے بھی زیادہ بارشیں ہوں تب بھی یہ بارہ ڈیم سارا پانی اپنے اندر سمونے کی استعداد رکھتے ہیں۔مون سون کی بارشوں میں بحریہ ٹائون کی سڑکوں‘ گلیوں‘ مارکیٹوں‘ پارکوں سمیت ہر علاقے میں کہیں پانی اکٹھا نہیں ہوا جیسا کہ کراچی کے ساحلی علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں واقع کروڑوں کے بنگلوں میں پانی آج گھسا ہوا ہے۔انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ لوگوں کے ڈرائنگ روم‘ بیڈ روم‘ ٹی وی لائونج بارش کے پانی سے کئی کئی فٹ ڈوبے ہوئے ہیں اور شہریوں کا کروڑوں اربوں روپے کا فرنیچر‘ گھریلو سامان ضائع ہو رہا ہے۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ کراچی شہر اور صدر میں ہفتوں سے کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ وبال جان بنی ہوئی ہے لیکن بحریہ ٹائون میں تھرمل پاور سے ضرورت کی تمام بجلی تیار ہو رہی ہے۔اسکے علاوہ این ٹی ڈی سی سے بھی بحریہ ٹائون نے

کنٹریکٹ کر رکھا ہے جس کے تحت بحریہ ٹائون این ٹی ڈی سی سے این بلاک بجلی خرید رہا ہے اور اپنے گرڈ اسٹیشنوں اور جدید ترین انڈر گرائونڈ ڈسٹری بیوشن لائنوں کے ذریعے ہر گھر‘ ہر دکان‘ ہر پلازے‘ ہر ہاسپٹل کو 24گھنٹے بلاتعطل بجلی فراہم کر رہا ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے کے مطابق بحریہ ٹائون گیس کی این بلاک خریداری کرتا ہے اور پورے بحریہ ٹائون میں رہائش پذیر ہزاروں لاکھوں مکینوں کو 24گھنٹے قدرتی گیس مہیا کی جا رہی ہے۔ملک ریاض حسین نے جنگ کو بتایا کہ بحریہ ٹائون کراچی نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء کے ملکوں کا ایک سب سے خوبصورت باسہولت رہائشی شہر ہے جسے دنیا بھر کے لوگ دیکھنے جب آتے ہیں تو یہاں کی سہولیات اور منصوبہ بندی دیکھ کر کہہ اٹھتے ہیں کہ امریکہ‘ یورپ‘ گلف تک میں اس قدر باسہولت شہر آباد نہیں ہوا۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ انکی زندگی کا نصب العین پاکستان کو دنیا کے نقشے پر مہذب‘ ترقی یافتہ‘ جدید ترین ملک کے طور پر اجاگر کرنا ہے اور انشاء اللہ اُنکے تمام منصوبے اسی معیار کے ہونگے۔چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بحریہ ٹائون کراچی میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مون سون کی بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لے کر آئیں۔یہ شہرِ بے مثال جدید طرز تعمیر، بہترین انفرا سٹرکچر اور زبردست ٹائون پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نکاسیِ آب کے جدید نظام کی وجہ سے

یہاں نہ تو سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا اور نہ ہی گٹر ابلے بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں مزید دھل گئیں۔ہر سہولت رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل فراہم ہوتی رہی۔ پانی کے بہترین ڈرینج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی مسلسل جاری رہی۔ زبردست ٹائون پلاننگ، نکاسی آب کا جدید نظام،24/7 بجلی کی فراہمی کی وجہ سے بحریہ ٹائون کراچی میں بارش زحمت نہیں رحمت ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں پانی کا استعمال ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ کیا جاتا رہا ہے۔24\7کام کرنے والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گرے واٹر کو پراسس کرکے کنسٹرکشن اور ہارٹی کلچر کے قابل پانی فراہم کر کے پینے کے صاف پانی کی بچت کرتا ہے۔ اسکے علاوہ پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹائون کراچی میں تقریباً بارہ ڈیم ڈیم بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بارش اور کسی بھی ممکنہ طوفان میں پانی کے ریلوں کو ضائع ہونے کے بجائے ہر ممکن طریقے سے محفوظ کیا جا سکے۔حالیہ بارشوں میں ان ڈیمز میں 167.6ملین گیلن تک پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹائون کراچی وسائل کی حفاظت کرنا بھی جانتا ہے اور ان کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا بھی۔یہی وجہ ہے کہ کسی بھی موسم یا بارشوں سے متاثر ہوئے بغیر پورا سال بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں تک تمام سہولیات مکمل طور پر پہنچائی جاتی ہیں اب چاہے وہ اسکولز ہوں یا دفاتر، ہاسپٹل ہو یا پارکس، ڈینزو ہو، سینی گولڈ سنیما ہو یا کارنیول، بارش یا کوئی اور موسم، بحریہ ٹائون کراچی کے رہنے والوں کیلئے پریشانی کا باعث نہیں بنتا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort