عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ ہر کسی کے احتساب کے لیے ایسی حکمت عملی ترتیب دے دی کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں معیشت سے متعلقہ ایشوز پر غور، سفارشات اور مستقبل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بجلی،گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی اسٹورز، برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال

کیا گیا۔وزیراعظم کو ہاؤسنگ،این ایچ اے اور دیگراداروں کے بجٹ اور سبسڈیز پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا مقصد غریب،مستحق افراد کی معاونت،ریلیف فراہم کرنا ہے،سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے۔وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو حکومت کی فراہم کردہ سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈیز کے جائزے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے،سبسڈی کا جائزہ لے کر افادیت بڑھانے کے لیے جامع سفارشات پیش کریں۔وزیراعظم پاکستان نے احساس پروگرام سے ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی،گیس،یوٹیلٹی اسٹورز، دیگر سبسڈیز کے لیے ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح حکم ہےدہری شہریت والا اسمبلی میں نہیں آسکتا، سپریم کورٹ کےحکم کےمطابق دہری شہریت والاکابینہ میں نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ معاونین یا مشیروں کے دہری شہریت پر کوئی قدغن نہیں ہے، معاونین یا مشیروں کا فیصلہ کرنےکا اختیار نہیں ہے مگر وہ فیصلہ سازی میں شامل ہوسکتےہیں، آئین کےمطابق فیصلہ کرنےکااختیارمنتخب لوگ رکھتےہیں غیرمنتخب نہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ ذاتی طورپرکہتاہوں دہری شہریت والوں کوکابینہ میں نہیں ہونا چاہیے، دہری شہریت والوں سےرائےلی جاسکتی ہےاس میں کوئی حرج نہیں، دہری شہریت والوں سےایڈوائس لی جاتی ہے اور فیصلہ منتخب شخص کرتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیدیوسف کا کابینہ میں ایجنڈا ہوتا ہےتو وہ آتے ہیں ورنہ نہیں آتے، اقامہ اورریزیڈنسی میں تکنیکی طورپرزیادہ فرق نہیں ہے، عرب ملکوں میں شہریت نہیں دی جاتی اس لیےاقامہ دیاجاتاہے جب کہ مغربی ممالک میں گرین کارڈیاپرماننٹ ریزیڈنسی دی جاتی ہے، اقامہ سےمتعلق مسئلہ یہ ہےکہ پاکستان میں ڈیکلیئرنہیں کیےگئےتھے، نوازشریف نےپاکستان میں اقامہ ڈیکلیئرنہیں کیاتھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort