خیبر پختونخوا کی تاریخ کے سب سے بڑے ہائیڈو پاور پراجیکٹ پر کام شروع !!! ایشیائی ترقیاتی بینک مالی تعاون کرنے میدان میں آگیا، قوم کا درینہ خواب پورا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کا آغاز کرے گی۔ اس سلسلے میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو شروع کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری

کی منظوری دیدی گئی ہے اورٹینڈرنگ کے بعد معاہدے کیلئے بھی اجازت لے لی گئی ہے ،محکمہ توانائی کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے ملازمین کے سروس سٹرکچرمیں اصلاحات لاتے ہوئے ملازمین کے نئے سروس رولزکی بھی منظوری دے دی گئی ہے ، ان امورکی منظوری پیڈوبورڈآف ڈائریکٹرز کے منعقدہ48ویں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈنثارمحمد خان میں دی گئی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام خٹک،حسن ناصرخان، عبدالصدیق،ارباب خداداد، بخت زمان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان سمیت دیگر بورڈ ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئرنعیم خان نے بتایا کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ صوبے کیلئے توانائی کا اہم ترین اورسب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی جلد تکمیل ممکن بناناہمارے لئے بڑاچیلنج ہے ، یہ منصوبہ 722ملین ڈالرزیعنی 87ارب روپے کی خطیر رقم سے آئندہ 7سال کے دوران مکمل کیا جائے گا جس میں80فیصد رقم یعنی 580ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کریگی، منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 33ملین ڈالرزکی آمدن ہوگی،اجلاس میں بالاکوٹ پن بجلی کے منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی تقرری کیلئے منظوری دی گئی ۔ بعدازاں اجلاس میں پیڈوملازمین کے سروس سٹرکچر میں اصلاحات لانے کے سلسلے میں قائم ریفارمزکمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بنائے گئے پیڈوسروس رولز2020ء کی بورڈنے منظوری دی جسکے بعد ملازمین کی پروموشن کے زیرالتواء کئی کیسزحل ہوجائینگے جوادارے کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔چیئرمین بورڈ نے پیڈوملازمین کے نئے سروس رولزکی منظوری کے بعد اس عزم کا اظہارکیا کہ اب ملازمین کو مزید دلجمعی کے ساتھ کام کرناہوگااوربورڈ ملازمین کے دیگرمسائل کے حل کیلئے اپناکرداراداکرے گا ، نئے سروس رولز سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔آخر میں پیڈوبورڈ نے ریفارمز کمیٹی میں بورڈ ممبرز حسن ناصر اورعبدالصدیق کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort