تعمیراتی صنعت کی قسمت کھل گئی ۔۔۔ حکومت نے عید سے پہلے ہی بڑی خوشخبری سنا دی ، ملازمین خوشی سے اچھل پڑے

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ حکومت نے بھی تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری کےفروغ کےلیےسندھ حکومت نےبھی اقدامات اٹھائے ہیں، تعمیرات سے متعلق پورےپاکستان کی طرح سندھ میں بھی ٹیکسز کم کریں گے۔

ناصرشاہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کم کرنےسےسرمایہ کاری بڑھےگی، سندھ میں بھی تعمیرات صنعت کوسہولتیں دیں گے اور سندھ کابینہ نےتعمیراتی صنعت کےلیےٹیکس کم کردیئےہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔امن و امان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ رہا جرائم بالکل ختم ہوگئے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، ملک دشمن عناصر نے پولیس اور رینجرز پر حملے کیے، ملک دشمن عناصر نےاہم عمارتوں پرحملےکیےلیکن ناکام ہوئے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باوجود لاک ڈاون میں مزید نرمی کردی، صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے تمام پبلک پارکس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی نسبت آج صوبائی دارالحکومت میں 100فیصد زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 109 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھںٹوں میں مزید 19 اموات بھی ہوئیں اور یہ تعداد 2060 تک پہنچ گئی ہے۔تاہم سندھ حکومت نے صوبے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے تمام پبلک پارکس کھولنے کا نوٹیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امپیوزمینٹ پارکس بدستور بند ہونگے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عید کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہالز ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولے جا رہے ہیں،عید تک ایس او پیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort