تحریک انصاف کی حکومت کو 2 سال مکمل ۔۔۔۔ کارکردگی سے عوا م کتنی مطمعین رہی؟ سروے رپوٹ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) انتخابات 2018 کو 2 سال مکمل، عوام کی اکثریت تحریک اںصاف کی حکومت سے غیر مطمئن، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آج 25 جولائی 2020 کو عام انتخابات 2018

 

کے انعقاد کو 2 سال مکمل ہوگئے ہیں۔2 سال قبل ہوئے انتخابات میں تحریک اںصاف وفاق اور 2 صوبوں میں میدان مارنے میں کامیاب رہی تھی۔ تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحادی حکومت قائم کی، جبکہ خیبرپختونخواہ میں مسلسل دوسری مرتبہ انتخابات جیت کر تاریخ رقم کی۔ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ اب جب تحریک اںصاف کی حکومت کو آئے 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، تو ایسے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کروایا گیا۔سروے میں عوام سے تحریک اںصاف کی کارکردگی سے متعلق اور اگر آج انتخابات ہوں تو کس جماعت کو ووٹ دیں گے، یہ سوالات پوچھے گئے۔ سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی غیر اطمینان بخش قرار دی۔ عوام کی اکثریت نے کہا کہ اس حکومت میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے، جبکہ کاروبار کیلئے بھی حالات سازگار نہیں۔سروے کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت بھی کی اور کہا کہ ان کی نیت اچھی ہے، اس لیے انہیں 5 سال مکمل کرنے چاہیئے، تاہم اپنی کارکردگی میں بھی بہتری لانی چاہیئے۔ سروے کے دوران جب سوال کیا گیا کہ اگر آج انتخابات ہوں تو کس جماعت کو ووٹ دیں گے، تو اس پر عوام کی رائے منقسم دکھائی دی۔ زیادہ تر لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا اور لوگ تحریک انصاف کو بھی دوبارہ ووٹ دینے پر راضی نظر آئے۔ جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ بھی کہا کہ وہ اب کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort