گرما گرم انکشاف : حریم شاہ کی بیٹی منظر عام پر ، مگر اس لڑکی کا باپ دراصل کون ہے ؟ ایسے حقائق سامنے آگئے کہ آپ دم بخود رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال بیٹھی ، ایسے ایسے انکشاف ہونے لگے کہ موصوفہ کی بولتی بند ہو گئی ، ٹک ٹک اور متنازعہ مصالحہ دار ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی سٹارز حریم شاہ کی اصل کہانی اب سامنے آگئی ہے ۔

” ایک نجی میڈیا گروپ نے اس سلسلے میں اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ حریم شاہ کے آبائی علاقے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے ایک سکول ٹیچر اور ٹک ٹاک سٹار کے علاقہ مکین سے ان کے نمائندے کا رابطہ ہوا جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں فضاءحسین سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔ سکول ٹیچر نے بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضاءحسین ہے ، نہ صرف ہڑیالہ گاؤں بلکہ آس پاس کے دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ حبیب اللہ کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق ان کے گاؤں سے ہے۔سکول ٹیچر نے بتایا کہ حریم شاہ کے خاندان والوں کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کچھ پرواہ نہیں ہے ، حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر اس کی شادی ان کے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی لیکن ا س شادی سے حریم شاہ کی ایک بیٹی بھی ہے ۔علاقہ مکین نے بتایاکہ ان کے والد محکم جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے، ان کی والدہ ایک قریبی گاو¿ں کے پرائمری سکول میں استانی ہیں جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی عام لوگوں کی طرح ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنایا اور انہوں نے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کر دی تاہم ان کے مشہور ہونے کی وجہ سیاستدانوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز بنیں جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا اور آج کل تو ہر طرف گفتگو کا موضو ع ہی حریم شاہ اور صندل خٹک ہیں ۔ٹک ٹاک سٹارز نے ایک صحافی کے جہاز پر جا کر ویڈیو بنائی اور شیئر کی اور یہ معاملہ کافی دو ر تک نکل گیا جس پر انہیں مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اس کے بعد حریم شاہ اور صندل خٹک کی دیگر سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں فیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید شامل ہیں ۔کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سٹارز اور شیخ رشید کے درمیان ہونے والی مبینہ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر لیک ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میںمبتلا کر دیا اور اس کا چرچہ زبان زد عام ہو گیا تاہم اس معاملے پر شیخ رشید نے کسی قسم کا موقف جاری نہیں کیا ہے جبکہ ٹک ٹاک سٹارز نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوانہوں نے لیک نہیں کی ہے ۔حریم شاہ کے نام سے ٹویٹر پر کئی اکاﺅنٹ ایکٹو ہیں جن کے بارے میں ٹک ٹاک سٹار کا کہناہے کہ ان کا تو ٹویٹر پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے بلکہ سب جعلی ہیں تاہم ان جعلی اکاﺅنٹ سے

ایک ایسی ٹویٹ سامنے آئی جس نے ایک مرتبہ پھر سے تہلکہ برپا کیا ، حریم شاہ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو دھمکی دی گئی کہ وہ انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ورنہ اگلی ویڈیو خان صاحب کی ہو گی ،سوشل میڈیا صارفین نے خان صاحب سے مراد عمران خان کی لی تاہم بعدازاں حریم شاہ نے اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ میرا اکاﺅنٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے ایسا کوئی بیان جاری کیاہے ۔حریم شاہ کامعاملہ یہاں ختم نہیں ہو ابلکہ یہ مزیدآگے بڑھتا ہی چلا گیا اور اس میں پھر بھولا ریکارڈ کی اینٹری ہوئی جس نے ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ اب حریم شاہ کی ویڈیو بھی جلد ہی لیک ہو گی تاہم اس کے اگلے ہی روز بھولا ریکارڈ نے ایک اور پیغام جاری کیاجس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ کی جانب سے انہیں خاموش رہنے کیلئے آفرز کی جارہی ہیں ۔حریم شاہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آئیں اور انہوں نے بھول ریکارڈ کے بیان کا بھی جواب دیا ، ٹک ٹاک سٹارنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھولا ریکارڈ کے ساتھ صرف ایک بار ملاقات ہوئی ہے۔ وہ لاہور کے امپوریم مال میں موجود تھیں جب ان سے درخواست کی گئی تھی کہ یہ آپ کے بہت بڑے فین ہیں اور آپ کے ساتھ ویڈیو بنانا چاہتے ہیں، جس وقت بھولا ریکارڈ سے ملاقات ہوئی اس وقت پوری ٹیم موجود تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ قرآن پاک میں بھی ہے
کہ جب جاہلوں سے واسطہ پڑے تو انہیں سلام کہو۔ میں ایسے لوگوں سے کیا بات کروں، دو ٹکے کے لوگوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، دو ٹکے کے غریب لوگوں سے بات کرنا ہی نہیں چاہتی۔حریم شاہ نے آج صبح نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔حریم شاہ نے کہامیری پوری فیملی تحریک انصاف میں شریک ہے۔ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو وڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے.حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔اس کے علاہ ایک اور کال ریکارڈنگ بھی وائر ل ہوئی جس میں ایک شخص خود کو پشاور کا ڈی پی او کہتا ہے اور حریم شاہ کی ان کے ساتھ فون پر تلخ کلامی ہوتی ہے اور ٹک ٹاک سٹار انہیں شٹ اپ کال دیتی ہیں ۔حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کے ذریعے دن دگنی اور رات چوگنی شہرت حاصل کی تاہم اس کو چارچاند اس وقت لگے جب و ہ دفتر خارجہ کے نہایت ہی حساس کمرے میں جا پہنچیں جہاں بیرو ن ملک سے آئے اہم ترین وفود میٹنگز کرتے ہیں اور اس کمرے میں قیمتی دستاویزات بھی محفوظ کیے جاتے ہیں ۔ جس کے بعد یہ معاملہ سیاسی سطح پر بھی پہنچ گیا اور تمام حلقوں کے لوگوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں وائرل ہو ئیں جنہوں نے دراصل ان کی حقیقی معلومات سوشل میڈیا تک پہنچائیں ، ان کے مطابق ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا پورانام صندل شمیم ہے اور کے والد کا نام ” حضرت علی “ ہے ،ان کی عمر محض 23 سال ہے، وہ 5 ستمبر 1996 کو پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق کرک کی تحصیل پانڈہ داود شاہ کے نواحی علاقے سے ہے تاہم ابھی ان کی تعلیم کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort