قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری ۔۔۔ مفتی منیب الرحمن نے ناقابل یقین فتویٰ جا ری کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ای کامرس کا رجحان عام ہونے پر چند سالوں سے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری بھی رواج پا رہی تھی مگر اب مفتی منیب الرحمن نے اس کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن

کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آئندہ عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کی طرف جانا چاہیے۔ اس طرح ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملے گی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کی سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ لوگوں کو جانور آن لائن خریدنے سے باز رہنا چاہیے کیونکہ یہ درست طریقہ نہیں ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ منڈیوں سے جا کر خود دیکھ بھال کر جانور خریدیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جانوروں کی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں اور اس بار وہاں کورونا وائرس کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے منڈی آنے والے ہر فرد پر ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔بڑے شہروں کے اندر مویشی منڈی نہ لگانے کا فیصلہ سیکرٹری صحت نے ہدایت کی ہےکہ مویشی منڈیاں کھلی جگہ اور شہر سے کم از کم 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں۔سیکرٹری صحت کے مطابق باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کھلے، داخلی اور خارجی راستے الگ الگ رکھے جائیں جب کہ ایک گاڑی میں 2 افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق منڈی میں بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اب تک صوبے میں مریضوں کی تعدادا 80297 ہوچکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1844 ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort