تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو : وہ وقت جب فوج کی اعلیٰ قیادت نے آصف زرداری کو پیغام بھجوایا اگر لڑکے غائب ہونا بند نہ ہوئے تو ۔۔۔۔۔ کالم نگار مظہر عباس نے بڑے کام کا واقعہ یاد دلا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) نامورکالم نگار مظہر عباس اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھتے ہی دیکھتے حالات خراب ہوگئے۔ صورت حال اس وقت سنگین ہوگئی جب بسوں سے اتار کر لڑکے غائب ہونے لگے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت نے زرداری صاحب کو واضح پیغام دیا کہ لڑکے رات تک بازیاب

نہ ہوئے تو انتہائی اقدام ہوسکتا ہے۔ لڑکے بہرحال آزاد کردئیے گئے۔کوئی 20؍یا 21؍اگست 2011ء کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں امن و امان کا اجلاس طلب کرلیا۔ اس میں کہتے ہیں مرزا بول رہا تھا سب سن رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد رحمان ملک اجلاس سے چلے گئے اور پھر گیلانی صاحب سے بھی برداشت نہیں ہوا اور اجلاس برخاست ہوگیا۔24؍ یا 25؍اگست کو زرداری صاحب نے مرزا کو ایوان صدر طلب کیا اور واپس آکر اس نے 28؍اگست کو استعفیٰ دے دیا۔ یہ وہ وقت تھا جب سابق چیف جسٹس نے لیاری بدامنی ، کراچی حالات پر ازخود نوٹس لے لیا تھا اور پولیس کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ذوالفقار مرزا کا موقف ہے کہ اسے استعمال کیا گیا، ایک طرف آپریشن اور دوسری طرف رحمان ملک اور زرداری کے متحدہ بانی سے رابطے۔ یہ فرسٹ بلڈ کا پارٹ۔1 ہے۔ آپ کو تو پتا ہوگا کہ اس فلم میں جان ریمبو نے صرف ’’باس‘‘ کے کہنے پر سرینڈر کیا تھا۔ پی پی پی کا ریمبو بھی خاموش رہنا چاہتا تھا مگر پھر کچھ ایسا ہوا کہ بدین جاتے جاتے اس نے گاڑی کراچی کی جانب گھما دی اور لیاری جاکر دھواں دھار پریس کانفرنس کی۔اس کے جانے کے بعد عزیر کا گروپ بھی الگ ہوگیا۔اب آپ بناتے رہیں JIT۔ جرم۔سیاست اور کاروبار کا ایسا خوفناک ملاپ ہے پولیس اور کچھ دوسرے لوگوں کی معاونت سے کہ سب قید ہیں مگر پھر بھی آزاد ہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی خوش نصیب ہیں کہ انہیں لفافے میں JIT ملتی ہے ہمیں تو 2007ء میں گاڑی میں ’’گولیاں‘‘ ملی تھیں۔ بہرحال پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔(ش س م)

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort