عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ، پاکستان میں بیرون ملک سے بڑی سرمایہ کاری کی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مشیر تجارت عبدالرازق داؤدنے کہا کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری پر بھی بات ہوئی،دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں، آئی ڈی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کیلیے طریقہ کار وضع کئے

جا رہے ہیں۔ مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی، ایڈم بوہلر نے پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف شعبوں میں فنانسنگ کے لئے فنڈ سے متعلق آگاہ کیا۔انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری پر بھی بات ہوئی،دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مالی سال 2019،20 کے آخری مہینے (جون 2020) میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2019/20 کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق ایک سال میں تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے کم ہو کر 23 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ تجارتی خسارے میں 10 ارب ڈالر یعنی 27 اعشاریہ 11 فیصد کمی آئی ہے۔پاکستان کی درآمدات میں 18 اعشاریہ 61 فیصد کمی ہوئی اور یہ جولائی 2019 سے جون 2020 تک 44 ارب 57 کروڑ ڈالر رہیں۔ اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات 21 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019/20 کے آخری مہینے (جون 2020) کے دوران تجارتی خسارہ 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے آخری مہنے میں برآمدات 6 اعشاریہ 52 فی صد کم ہوئیں۔ جون میں برآمدات 1ارب 59کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔ درآمدات 14اعشاریہ 66 فی صد کم ہو کر 3 ارب 71 کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort