پاکستان کا نیا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا گیا، نئے نقشے میں مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا جس میں مقبوضہ کشمیر کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کر دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا

جائےگا۔کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران شرکا کو نئے نقشے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی پاکستان کا مستقل نقشہ ہوگا،کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہےگا۔نئے نقشے میں لداخ کو بھی پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔نئے سیاسی آفیشل نقشے کی تمام سیاسی جماعتیں منظوری دے چکی ہیں۔نقشے میں لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے۔نئے نقشے کے مطابق سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔پاکستان کےنئے سیاسی نقشے پر چین کو اعتماد میں لیاگیا ہے۔سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکے بعدحتمی نقشہ سامنے آئے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق جبکہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے مختلف امور سے متعلق 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد ناساز طبعیت کے باعث اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد چلے گئے۔کابینہ نے اپنے اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک پاکستان، کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ کابینہ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں، گیس کی تقسیم کے منصوبوں، اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی جبکہ کابینہ نے وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری اور پی آئی اے کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید کیساتھ ساتھ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کے بل کا بھی جائزہ لیا۔ شیخ رشید نے کابینہ کے اجلاس میں کچھ منٹ شرکت کی اور شرکا کو بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، کابینہ اجلاس کے دوران شیخ رشید اجازت لے کر واپس چلے گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort