پرفیوم کی خوشبو پورا دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب عمل کریں

اسلام آباد (کائنات نیوز)  پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔ درحقیقت مرد و خواتین کسی پرفیوم کو لگاتے ہوئے چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔ جیسے گردن اور کلائی پر اس کا چھڑکاؤ، تاہم ماہرین کا کہنا ہے

کہ وہ اس جگہ کو نظر انداز کردیتے ہیں جو اس خوشبو کے دورانیے کو حقیقی معنوں میں اضافہ کرتی ہے۔ ایک پرفیوم کمپنی ٹکاساگو سے تعلق رکھنے والے اسٹیون کلایسی کے مطابق اگر آپ پرفیوم کی مہک پورے دن برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی مرضی کی جگہ پر اس کے چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ ناف پر بھی چند بوندیں ٹپکا دیں۔ یہ تیکنیک کام کرتی ہے کیونکہ ناف جسم کا درمیانی حصہ ہے جو مناسب شرح میں حرارت خارج کرتی ہے اور پرفیوم کی مہک کو قدرتی پناہ گاہ فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسم کا ہر وہ حصہ جو حرارت خارج کرتا ہے، پرفیوم کی مہک کو بڑھاتا ہے اور اس حوالے سے ناف بہترین ہے۔ ناف سے ہٹ کر کہنیوں کے اندر اور گھٹنوں کے پیچھے بھی یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اونی ملبوسات بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ خوشبو کو طویل دورانیے تک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99,r57,wso,b374k,mini,c99.txt,r57.txt,wso.txt,b374k.txt,mini.txt,php shell,r57 shell,c99 shell,wso shell,b374k shell,mini shell,asp shell,aspx shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort