بیٹے سے والد کی بیماری دیکھی نہ گئی،ایسااقدام کہ ہرکوئی تعریف پرمجبورہوگیا

ریاض (کائنجات نیوز) والدین کے ساتھ بہترین سلوک کے اصول پر عمل کرتے ہوئے سعودی نوجوان نے اپنا گردہ والد کو عطیہ کردیا ۔ والد کافی عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔مقامی جریدے ’عکاظ ‘ کے مطابق مملکت کے شمالی علاقے کی رفحا کمشنری میں مقیم نوجوان ضیف اللہ الشمری اپنے والد جو کہ گردے کے مرض میں میں مبتلا تھے کی تکلیف سے ہمیشہ پریشان رہتا تھا۔

معمر والد کو ہر ہفتے ڈائیلاسیس سینٹر لے جانے اور وہاں تکلیف دہ عمل سے گزرتا دیکھ کر الشمری نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا گردہ والد کو عطیہ کردے گا تاکہ انہیں اس جان لیوا اذیت سے نجات مل سکے۔نوجوان نے گردہ عطیہ کرنے کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تمام ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں مطلع کیا کہ گردہ عطیہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نوجوان کا گردہ اور بلڈ گروپ والد کے گروپ سے میچ کر سکتا ہےمیڈیکل ٹیسٹ رپورٹ ملنے اور ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد نوجوان نے اس حوالے سے اپنے والد کو مطلع کیا جو بیٹے کے جذبے کودیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔الشمری کا کہنا تھا کہ مقررہ دن میں ہسپتال پہنچ گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریٹ کرکے میرا ایک گردہ والد صاحب کو لگا دیا۔اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب رہا جلد ہی دونوں صحتیاب ہوجائیں گے۔آپریشن ریاض کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort