بارش کا پانی جہاں بھی زیادہ کھڑا وہاں کھڑے ہونے سے احتیاط کریں ، اللہ کے ولی کے دربار کے مگرمچھ عوامی علاقوں میں آگئے ، حکومتی رہنما نے خبردار کر دیا

) کراچی کا جو حال بارشوں نے کیا سو کیا، رہی سہی کسر وہ مہم نکال رہی ہے جس کے تحت کچھ ں اور ویڈیوز دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔صرف یہ جملہ کہ بارش کے پانی میں مگرمچھ نکل آئے ہیں، خوفزدہ کر دینے کے لیے کافی ہے لیکن ساتھ اگر آپ کو کچھ ایسی تصویریں اور ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملیں جن میں بارش کے پانی میں مگرمچھ نظر آ رہے ہیں تو پھر تو سِٹی گم ہونا بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبروں کے حوالے سے سندھ وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر ممتاز سومرو نے اردو نیوز کو بتایا کہ کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سرجانی میں بارش کے پانی کے ساتھ مگرمچھ آنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ممتاز سومرو نے بتایا کہ افواہوں کے نتیجے میں لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے سبب محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم انسپکٹر نعیم کی سربراہی میں روانہ کی گئی جس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد لوگوں کو تسلی دی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح سے سرجانی کے سیکٹر فائیو جے میں الخیر سٹاپ کے قریب واقع گراؤنڈ میں مگر مچھ کی موجودگی کی افواہیں تھی، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں نفری تعینات کر کے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی تھی۔ جب وائلڈ لائف ٹیم علاقے میں پہنچی تو انہیں بتایا گیا کہ ایک لڑکے نے صبح یہاں مگر مچھ دیکھا تھا، جب اس کو ڈھونڈا گیا تو اس لڑکے نے بتایا کہ اس کے موبائل میں تصویر بھی ہے۔

’وہ تصویر دیکھتے ہی ہمیں اندازہ ہو گیا کہ یہ جعلی ہے، نہ تو جگہ وہاں کی تھی، نہ پانی کا رنگ وہ تھا جو اس علاقے میں جمع تھا، اور سب سے بڑی بات یہ کہ جس نسل اور رنگ کا مگرمچھ تصویر میں تھا وہ نسل پاکستان میں ہوتی ہی نہیں۔‘ انسپکٹر نعیم نے بتایا کہ انہوں نے جھوٹی افواہ پھیلانے کی پاداش میں اس لڑکے کو مزید تفتیش کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کیا تھا مگر وہ رش کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ مگر مچھ کی تلاش میں یہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔ انسپکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل دوسرا دن ہے کہ ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور وہ دونوں دن کئی گھنٹے بارش کے پانی میں حفاظتی آپریشن کرتے رہے تاکہ علاقہ مکینوں کی تسلی ہو سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بھی مگرمچھ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد منگھو پیر کے مزار کے احاطے میں پلے ہوئے مگرمچھ پانی کے بہاؤ سے شہری آبادی کی طرف نکل گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort