منگل اور بدھ کو گوشت کا ناغہ کیوں کیا جاتا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈاکٹرز متوازن اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا کو معمول بنا نے کی تلقین کر تے رہتے ہیں۔ وہ دودھ پھلوں ، سبزی اور دالوں کے علاوہ ہفتے میں ایک بار گوشت کھا نے کی ہدایات بھی دیتے ہیں۔ گوشت پرو ٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

آپ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ حضور اکرم ؐ کو گوشت بہت زیادہ پسند تھا اور آپ ؐ نے اسے کھانوں کا سردارقراردیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حضوراکرم ؐ نے فرمایا کہ گوشت کاسالن دنیا اورآخرت میں سب سالنوں کا سردار ہے۔اوریہی وجہ ہے کہ معاشرے کے مختلف افراد اپنی حیثیت ،استطاعت اورپسند کے مطابق مختلف جانوروں کے گوشت کواستعمال میں لاتے ہیں۔لیکن ایک سوال یہ ہے کہ قصائی حضرات منگل اوربدھ کے دن گوشت کا ناغہ کیوں کرتے ہیں؟جب حضرت آدم ؑ کےدوبیٹوں ہابیل اورقابیل کے درمیان ایک پہلا اسوسناک واقعہ رونما ہوا توقابیل نے ہابیل کے سر پرپتھرمارکراسے موت کے گھاٹ اُتار دیا تووہ دن منگل کا دن تھا۔ اورقابیل تقریباً دودن منگل اوربدھ کو ہابیل کی ڈیڈ باڈی کواٹھائے پھرتا رہا کہ اس کا کیا کروں اوراسے کیسے ٹھکانے لگاؤں کیونکہ تب یہ دنیا کا پہلا واقعہ تھا توقابیل کومعلوم نہیں تھا کہ کسی انسان کے مرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیاجاتا ہےاسی مناسبت سے پاکستان میں کسی بھی جانورکومنگل اوربدھ کے دن حلال کرنے سے پرہیز کیاجاتا ہے۔ گوشت کے کاروبارسے منسلک لوگوں کے ہاں یہ وہم اتنا زور پکڑ گیا ہے کہ اسی وجہ سے گوشت کا ناغہ بھی اسی دن کیاجاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہاجاتا ہے کہ عصرسے مغرب کے دوران گھرکی صفائی نہ کی جائے ۔اس کے پیچھے بھی ایک قدیم کہانی ہے عرب کی ایک بڑھیا گھرکی صفائی کرتی اورجب عصرکے درمیان حضوراکرمؐ اس بڑھیا کی گلی سے گزرتے توبڑھیا آپ پر روزانہ کوڑاکرکٹ پھینکتی جس کی وجہ سے مسلم گھرانوں میں عصراورمغرب کے درمیان صفائی کرنا اورکوڑاکرکٹ پھینکنا بُراسمجھاجاتا ہے۔یہ وہ نظریے ہیں جودورقدیم سے آج تک ہمارے معاشرے میں رائج ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort