عشرہ محرم الحرام۔۔!! آئی جی پنجاب نے مجالس اور جلوسوں کے حوالے سے کیا حُکم جاری کر دیا؟

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام جلوسوں اورمجالس کے طے شدہ اوقات کاراور روٹس کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز فلیگ مارچ کریں، خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز

کے ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔تفصیلات کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی، آئی جی پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ کانفرنس میں صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کی شرکت کی، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عشرہ محرم کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں 9127جلوس اور36464مجالس منعقد ہورہی ہیں۔ جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 202768 جبکہ مجالس کی سیکیورٹی پر 235185افسران واہلکارتعینات ہونگے،سیکیورٹی ڈیوٹی پر88129پولیس قومی رضاکار،17312سپیشل پولیس اہلکار اور 225186والنٹئیرز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ حساس اضلاع میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کو ہر صورت فور لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے، تمام جلوسوں اورمجالس کے طے شدہ اوقات کاراور روٹس کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز فلیگ مارچ کریں،خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز کے ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے،جلوس کے روٹس پر لائٹس اور صفائی کے انتظامات پر خاص توجہ دی جائے،نویں محرم اور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے فضائی مانیٹرنگ کا انتظام کیا جائے،عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کو لازمی یقینی بنایا جائے،حساس اضلاع میں سیکیورٹی کیلئے سنائپرزاور جلوسوں و مجالس میں سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیاجائے،حساس جلوسوں کے مقررہ روٹس پر سنیفر ڈاگز اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے سکیننگ اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، زعیم اقبال شیخ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، سہیل اختر سکھیرا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، سید خرم علی، ڈی آئی جی آئی ٹی، وقاص نذیر اور اے آئی جی آپریشنز، عمران کشور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort