پیاز اور اُس کا رس بطور بہترین غذا ہونے کیساتھ ساتھ بہترین ادویاتی خوبیوں کا حامل ہے

ویسے تو ساری ہی سبزیاں ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں لیکن کُچھ سبزیاں خاص ہوتی ہیں جیسے کے پیاز۔ پیاز کا تعلق لہسن، پیازی اور شیلوٹ جیسے پودوں سے ہے اور یہ پودے وٹامنز، منرلز اور ادویاتی مرکبات سے بھر پُور ہونے کے باعث ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

پیاز کا استعمال بطور دوا ہزاروں سالوں سے ہو رہا ہے اور طبیب حضرات اسے شروع سے ہی دل، سردرد اور مُنہ کے چھالوں کے علاوہ اور بہت سے بیماریوں کو رفع کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم پیاز کے صحت کے لیے اُن فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں سائنس تسلیم کرتی ہے۔پیاز کو انگریزی میں نیوٹرینٹ ڈینس (Nutrient-Dance) کہا جاتا ہے یعنی ایسی سبزی جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہو اور بہت کم کیلوریز کی حامل ہو، ایک درمیانے سائز کی پیاز میں صرف 44 کیلوریز اور بیشمار وٹامنز، منرلز اور فائبر شامل ہوتی ہے۔پیاز میں سب سے زیادہ مقدار وٹامن سی کی ہوتی ہے اور یہ وٹامن جہاں ہماری قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے وہاں کلوجن (ایک قسم کی پروٹین) کی پیداوار، ٹشوز کی مرمت اور آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیساتھ ساتھ بطور انیٹی آکسائیڈینٹ کام کرتا ہےاور ہمارے جسم کے اعضا کو غیر مستحکم مالیکولز سے خراب ہونے بچاتا ہے۔پیاز میں وٹامن بی کیساتھ ساتھ وٹامن بی12 وٹامن بی 9 بھی شامل ہوتے ہیں اور یہ وٹامن خوراک کو جُزبدن بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خُون میں سُرخ ذرات کی مقدار کو پیدا کرتے ہیں اور ہمارے اعصاب کے فنکشن کو دُرست رکھتے ہیں۔پیاز ایک انتہائی اہم منرل پوٹاشیم سے بھی بھر پُور ہوتا ہے اور لوگ عام طور پر اس منرل کی کمی شکار ہوجاتے ہیں، پوٹاشیم ہمارے جسم میں سیلولر فنکشن، نرو ٹرانسمیشن، فلڈ بیلنس، گُردوں کے نظام کیساتھ ساتھ پٹھوں کے افعال وغیرہ کو دُرست رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پیاز میں اینٹی آکسائیڈینٹ اور ایسے مرکبات شامل ہوتے ہیں جو سوزش کے خلاف لڑتے ہیں، خون سے چربی ختم کرتے ہیں اوربُرے کولیسٹرال کو کم کرنے میں معاؤن ہیں اور یہ تمام خُوبیاں دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔پیاز میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور بلڈ کلاٹس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان خوبیوں سے بھی دل صحت مند ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کھانے سے ذیابطیس کے مریضوں کو بلڈ شوگر کنٹرول رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور پیاز میں شامل سلفر اور کوئرسٹین جیسے مرکبات اینٹی بائیوٹیک خُوبیوں کے حامل ہیں اور جسم کو بہت سے جراثیموں سے پاک رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔دُودھ اور دُودھ سے بنی غذائیں ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مشہور ہیں لیکن بہت سی سبزیوں کیساتھ ساتھ پیاز بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم غذا ہے۔سائنس کی ایک تحقیق کے مُطابق روزانہ کم از کم 8 ہفتے 100 ملی لیٹر پیاز کا جُوس پینے سے ہڈیوں کی کثافت اور اینٹی اکسائیڈینٹ ایکٹیوٹیز میں خاطر خواہ اضافہ پیدا ہوتا ہے۔سائنس کے مُطابق پیاز اینٹی بیکٹریل خوبیوں کا حامل ہے اور ای کولی، ایساوریس اور بہت سے دُوسرے بیکٹریا کو جسم میں پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ہمیں بہت سی وائرل بیماریوں سے بچا کر رکھتا ہے۔

پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹیک شامل ہوتے ہیں اور یہ دونوں اجزا ہمارے نظام انہظام کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایسی غذائیں جن میں فائبر زیادہ ہو خوراک کو ہضم کرکے ٹھیک طریقے سے فضلے کو خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں اور پری بائیوٹیک غذائیں بہت سے منرلز کو خاص طور پر کیلشیم کوجذب کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں اور کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔پیاز بطور غذا کھانے میں تو مُفید ہے ہی مگر اس کے رس کے اندر ایسی بیشمارکاسمیٹیک خُوبیاں ہیں جو ہماری جلد، چہرے کی جُھریوں، بالوں کو صحت مند ناتی ہیں ، پیاز کا رس ہماری نظر کو تیز کرتا ہے کان کی اینفکیشن ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری نیند اور مزاج کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔پیاز میں شامل سلفر کلوجن(ایک خاص قسم کی پروٹین) کی پیداوار بڑھاتی ہے اور یہ کلوجن بال لمبے کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ایک تحقیق کے مُطابق پیاز کا رس جہاں بالوں کو لمبا کرنے میں مدد گار ہے وہاں یہ گرتے بالوں کو روکنے میں بھی مدد کر سکتا ہے، طب ایوردیک میں طبیب بالوں کو گھنا لمبا کرنے اور مضبوط اور چمکدار کرنے کے لیے پیاز کے رس سے سر دھونے کا مشورہ دیتے ہیں، پیاز سے سر دھونے کے لیے سر کے بالوں میں پیاز کا رس جڑوں تک لگائیں اور پھر کُچھ دیر کے بعد شیمپو سے سر کو دھو لیں۔پیاز کے رس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خُوبیاں چہرے کی جلد سے کیل مہاسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ان خُوبیوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے پیاز کے رس کو چہرے کی جلد پر لگائیں اور دس سے پندراں منٹ کے بعد گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔پیاز میں شامل فلیونائیڈس اور اینٹی آکسائیڈینٹ مرکبات عُمر سے پہلے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں اور پیاز میں شامل سلفر بھی جلد کو توانا بنانے میں مدد کرتی ہے کیونکہ سلفر کلوجن کی پیداوار کو بڑھاتی ہے کلوجن جلد کو تندرست رکھنے میں انتہائی مددگار پروٹین ہے۔

پیاز کاٹنے کے دوران جب اس کا رس آنکھوں میں پڑتا ہے تو آنکھوں سے جاری ہونے آنسو جہاں آنکھوں کی اچھی طرح صفائی کر دیتے ہیں وہاں نظر کو تیز کرنے اور آنکھوں کا فلورا بڑھانے میں بھی کام کرتے ہیں۔ایک ریسرچ کے مُطابق پیاز میں شامل اینٹی فنگل خُوبیاں پائتھو جینک خمیر جو ہمارے جسم پر فنگل پیداکرتا ہے کہ خلاف مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں خاص طور پر اگر یہ فنگل ناخنوں کو متاثر کر رہی ہے تو پیاز کے رس کو روئی کیساتھ ناخنوں پر لگانے سے مدد مل سکتی ہے۔پیاز کی ان خُوبیوں کو سائنس کی لیبارٹری میں ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کے رس میں شامل سلفر ڈپریشن اور مُوڈ کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔پیاز کی ان خُوبیوں کو سائنس کی لیبارٹری میں ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کے رس میں شامل سلفر ڈپریشن اور مُوڈ کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort
ısparta escort bayan profilleri bilecik escort ilanları edirne escort kadınlarının profilleri bolu escort numaraları kırşehir escort fotoğrafları burdur escort bayanların telefon numaraları ayvalık escort bayan ilanları amasya escort profilleri adapazarı escort bayan numaraları çorlu escort sitesi hakkında rize escort zonguldak escort ilanları trabzon escort bayan ilanları ve profilleri edirne escort