ایک پہلوان نے اپنے شاگرد کو کشتی کے 360 میں سے 359 گر سکھا دیے مگر شاگرد کی خواہش کے باوجود ایک گر اسے نہ سکھایا ، سالوں بعد یہ بات پہلوان کے کیسے کام آگئی ؟ شیخ سعدی کی سبق آموز حکایت

ایک پہلوان کو کشتی لڑنے کے فن میں کمال حاصل تھا۔ وہ 360 عجیب وغریب دائو جانتا تھا اور ہر روز اک نئے دائو سے پنجہ لڑاتا تھا۔ شاگردوں میں سے ایک پٹھے کے جوہر پر اس کی خاص نظر عنایت تھی، یہاں تک کہ اسے 359 دائو سکھا دیئے، صرف ایک پیچ باقی رہ گیا تھا

جس کے سکھانے میں وہ ہمیشہ ٹال مٹول کرتا رہا۔ قصہ مختصر، وہ نوجوان پہلوانی کے فن میں یہاں تک طاق ہو گیا کہ کسی کو اس کے ساتھ زور آزمائی کی جرأت نہ رہی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک دن بادشاہ وقت سے کہنے لگا، جہاں پناہ استاد کو مجھ پر ایک تو عمر میں بڑا ہونے کی فضیلت ہے دوسرے حقِ استادی کی، ورنہ میں قوت میں اس سے کم نہیں ہوں اور فنِ پہلوانی میں اس کا جوڑ ہوں۔ یہ بڑا بول بادشاہ کو ناگوار گزرا۔ حکم دیا کہ دونوں کا دنگل کرایا جائے۔ کشتی کے لیے ایک وسیع میدان کا انتظام کیا گیا۔ جہاں امرا اور وزیروں کے علاوہ دور و نزدیک سے تمام پہلوان بھی جمع ہوئے۔ نوجوان پہلوان اکھاڑے میں مست ہاتھی کی طرح اس دھماکے سے داخل ہوا جیسے راہ میں آنے والے آہنی پہاڑ کو اکھاڑ پھینکے گا۔ استاد خوب سمجھتا تھا کہ جوان قوت میں اس سے زیادہ ہے اس لیے اس سے اسی نادر دائو کے ساتھ جو اس سے چھپا رکھا تھا ،گتھ گیا۔ جوان اس کا توڑ نہیں جانتا تھا اس لیے گھبرا گیا۔ استاد نے اسے دونوں ہاتھوں سے سر کے اُوپر اٹھا کر دھڑام سے زمین پر دے پٹخا۔ اکھاڑے میں وہ مارا کا شور برپا ہوا۔بادشاہ نے استاد کو خلعت وانعام دیا اور شاگرد کو ڈانٹ ڈپٹ پلاتے ہوئے کہا، تو اپنے مربی کے مقابلے پر آگیا اور پھر کھائی منہ کی۔ جوان نے عرض کی، استاد نے مجھ پر زور و قوت کے بل بوتے پر فتح نہیں پائی بلکہ میرے پہلوانی کے فن میں فقط اک دائو کی کسر باقی رہ گئی تھی جس کے سکھانے سے وہ ہمیشہ کنی کتراتا رہا اور آج اسی دائو کی بدولت مجھے دے پٹخا۔ استاد نے کہا، ہاں، میں نے وہ دائو اسی دن کے لیے بچا رکھا تھا کیونکہ دانائوں کا قول ہے کہ دوست کو اتنی قوت نہ دو کہ جب دشمنی کرنا چاہے تو کر سکے۔ (ش س م)

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort
ısparta escort bayan profilleri bilecik escort ilanları edirne escort kadınlarının profilleri bolu escort numaraları kırşehir escort fotoğrafları burdur escort bayanların telefon numaraları ayvalık escort bayan ilanları amasya escort profilleri adapazarı escort bayan numaraları çorlu escort sitesi hakkında rize escort zonguldak escort ilanları trabzon escort bayan ilanları ve profilleri edirne escort