ایک ماہ میں 20 کلو سے بھی زائد وزن کم

امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی خاتون لیشی ریڈ کا شادی کے وقت مجموعی وزن 215 کلو گرام سے زائد تھا، جب کہ ان کے شوہر ڈینی ٹپڈ کا وزن بھی شادی کے وقت 127 کلو گرام تھا۔ لیشی ریڈ نے انسٹاگرام پر دعویٰ کیا کہ ایک سال کے اندر انہوں نے اپنا وزن 180 کلو گرام کم کیا، جب کہ ان کے شوہرنے بھی اپنا وزن کم کیا، تاہم شوہر کے مقابلے خاتون نے زیادہ وزن کم کیا۔ صرف خوراک میں ردو بدل سےوزن کم کرنے کی اس مثال کو ذہن میں رکھیں جبکہ ہم آپ کو وہ طریقہ بتا دیں گے جس سے آپ اس سے بھی کم وقت میں اپنا موٹاپا ختم کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ بس ارادہ مضبوط کر لیں اس دنیا میں کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے وہ افراد جوموٹی بیوی کی وجہ سے پریشان ہیں بیوی بدلنے کی بجائے اس کے ارداے کو بدلیں موٹاپا دور کرنے کے لئے اس طریقہ کو اختیار کرنے میں حوصلہ افزائی کریں، موٹاپا ختم ہو گیا اور بیوی سمارٹ ہو گئی تو سمجھ لیں خوشیاں دوبارہ لوٹ آئیں گی ، یاد رکھیں کبھی کسی کو یہ نہ کہیں کہ تم نہیں کر سکتے بلکہ یہ کہیں کہ آپ بھی یہ کر سکتے ہیں ۔

نہار منہ، ناشتہ کرنے سے آدھ گھنٹہ پہلے لیمن گراس سےایک کپ یا ایک گلاس قہوہ تیار کر یں، اس میں ایک یا دو چمچ شہد ملا لیں اور ایک عدد لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں۔ ایک یا آدھ گھنٹہ کے بعد آدھ کلو دہی میں، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ڈال کر مکس کر لیں اور کھا لیں، اس کے بعد آپ نے تین دانے انجیر کے بھی کھانے ہیں۔ یہ ہے آپ کا صبح کا ناشتہ، دہی کی مقدار اپنی بھوک اور ضرورت کے لحاظ سے کم یا زیادہ کی جا سکتی ہے۔ چائے پینے کو دل کرے تو پی سکتے ہیں۔( نہار منہ لہسن کھانے سے بھی موٹاپا کم ہوتا ہے لیکن لہسن کھانے کے بعد معدہ سے نکلنے والی بو اتنی تیز ہوتی ہے کہ جب آپ کسی سے بات کرتے ہیں تولہسن کی ناگوار بو، سے دوسرے لوگ آپ سے دور رہنے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں اس لئے میں نے آپ کو نہار منہ لہسن کھانے کا مشورہ نہیں دیا اگر آپ کھانا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں)۔

دوپہر کا کھانا موٹے افراد کے لئے زہر ہے اور صحت مند افراد کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے۔ دوپہر کے وقت کھانے کے لئے میں آپ کو تین دن کی ترتیب بتا دیتا ہوں اسی ترتیب کو دہراتے رہیں ۔ پہلے دن دوپہر کے وقت، صرف سلاد استعمال کریں۔ سلاد میں، کھیرا، چقندر، ٹماٹر، گاجر، مولی اور سلاد پتہ کھائیں اور ساتھ میں دو گرام ادرک کا ایک ٹکڑا بھی کھانا ہےباقی دیگر اشیاء کی مقدار کا اندازہ اپنی بھوک کے مطابق کر لیں کوئی چیز تھوڑی کم یا زیادہ بھی ہو جائے تو کوئی ٹینشن کی بات نہیں، لیکن پیٹ بھر کر کھائیں۔ اگر آپ بہت جلدی موٹاپا ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس سلاد کو کاٹ کر اس میں ایک یا دو چمچ زیتون کا تیل شامل کر لیں، پندرہ دانے کلونجی اورایک چٹکی اجوائن کی چھڑک لیں، دل چاہے تو ہلکا سا نمک بھی چھڑک سکتے ہیں۔ نمک آئیوڈین والا استعمال کریں۔ دوسرے دن دوپہر کے وقت صرف امرود کھانے ہیں، آدھ کلو امرود کافی ہیں۔ تیسرے دن صرف کیلے کھانے ہیں، چار، چھ یا آٹھ جتنے آسانی سے کھا سکتے ہوں کھا لیں۔ چوتھے دن دوبار سے سلاد شروع کرنا ہے۔ رات کا کھانا اپنی پسند کا کھائیں، کھانا سونے سے دو گھنٹے پہلے کھائیں اور سونے سے پہلے ایک کپ لیمن گراس کے قہوہ کا پی لیں۔ یہ ہے آپ کا مکمل غذائی چارٹ جو آپ کا موٹاپا ختم کر کے آپ کو پھر سے سمارٹ اور خوبصورت بنا دے گا۔

عام طور پر مفت میں ملنے والی چیز کی قدر نہیں ہوتی اپنے طور پر ہی تکے نہ لگائیں کہ پتا نہیں رزلٹ آئے گا یا نہیں یہ بہانے اور منفی سوچ ختم کریں اور مضبوط ارادے اور مکمل یقین کے ساتھ فوراً اس پر عمل شروع کریں۔ باقی اللہ پر چھوڑ دیں انشاءاللہ آپ کو مایوسی نہیں ہو گی۔ یہ لمحہ نئی شروعات کا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ روزمرہ معمولات اورغذا میں تھوڑی سی تبدیلی آپ کی زندگی میں بہت بڑا انقلاب لا سکتی ہے۔ اس طریقہ پر عمل کرنے سے پہلے ماہ میں ہی آپ کا وزن آٹھ سے دس کلو تک کم ہوجائے گا دوسرے ماہ میں کم ازکم بارہ تا پندرہ کلو وزن کم ہو گا جبکہ تیسرے ماہ میں اتنا وزن کم ہو گا کہ آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ جب تک وزن آپ کی مرضی کے مطابق نہ ہو جائے اس طریقہ پر عمل کرتے رہیں۔ یہ طریقہ ہرعمر کے مرد و خواتین کے لئے یکساں مفید ہے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں۔ اگر آپ ساتھ میں تھوڑا سا پرہیز بھی کر لیں تو پھر آپ کو سمارٹ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ فائن آٹے کی بجائے چکی کا آٹا استعمال کریں، میدے سے بنی ہوئی اشیاء اور مٹھائیاں کھانی چھوڑ دیں،کولڈ ڈرنک، فاسٹ فوڈ، تلی ہوئی اشیاء اور چکنائیوں سے پرہیز کریں روزانہ صبح و شام آدھ، آدھ گھنٹہ چہل قدمی ضرور کریں۔ خواتین اگر گھر سے باہر نہ جا سکیں تو گھر میں بھی چہل قدمی کی عادت بنا لی جائے۔ ان معلومات کی روشنی میں آپ اپنا طرز زندگی تبدیل کرکے موٹاپا ختم کر سکتے ہیں۔ اس تحریر

کو شیئر کرنے سے آپ کا کچھ نہیں جاتا لیکن ہو سکتا ہےآپ کے کسی دوست کو فائدہ ہوجائے اور اس کی موٹاپے سے جان چھوٹ جائے صرف اپنی ذات کا ہی نہیں بلکہ دوسروں کا بھلا بھی سوچئےاوراپنے پیاروں کے فائدہ کی خاطر اس پوسٹ کو ضرورشیئر کیجئے۔ جزاک اللہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99,r57,wso,b374k,mini,c99.txt,r57.txt,wso.txt,b374k.txt,mini.txt,php shell,r57 shell,c99 shell,wso shell,b374k shell,mini shell,asp shell,aspx shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort