چینی کی قیمیتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمیتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے درآمد شدہ 4 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم ملک میں پہنچ گئی ہے مزید6 لاکھ 60 ہزار ٹن کا انتظام کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر ٹی سی پی کی جانب سے چھ لاکھ تیس ہزار ٹن گندم کی درآمد کے انتظام مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کی شرح ،ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی امور پرغور کیا گیا ۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی تین مراحل میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت دی ہے۔ پی آئی اے کے سالانہ منافع اور نقصان کی رپورٹ بھی وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے کا منافع کمایا۔ 2018 میں پی آئی اے کو 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال پی آئی اے کی کل آمدن میں 42 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2018 میں میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا۔ 2019 میں پی آئی اے کا آپریشنل نقصان 7 اعشاریہ 7 فیصد رہا۔ کابینہ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کی ذمہ داریاں سیکرٹری ایوی ایشن کو عارضی طور پر تفویض کرنے کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ عبدالخالق شیخ کو ایگزیکیٹو و ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس تعینات کرنے کی بھی منظوری دی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort