سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ، زبردست اعلان کردیا اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،) ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دیا جانے والا دھرنا ختم کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا منتظمین اور حکومتی افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے علی محمد خان نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے دھرنے کے شرکا کو یقین دہانی کروائی

کہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔علی محمد خان کی یقین دہانی کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا،یاد رہے کہ گزشتہ روزتنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے کے خلاف سرکاری ملازمین کی جانب سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاس کے باہر احتجاج کیاگیا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں کے رہنماں سمیت مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر میرکبیر شاہی بھی شریک ہوئے۔مظاہرین سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہاکہ یہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، سرکاری ملازمین 7 سال سے تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں، اب سیاستدانوں نے اعلان جنگ کر دیا ہے، جب تک پاکستان کواس ظالم حکومت سے نجات نہیں ملتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort