بریکنگ نیوز: پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تاریخ سامنے آگئی، حتمی اقدامات شروع

بریکنگ نیوز: پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تاریخ سامنے آگئی، حتمی اقدامات شروعلاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے بدلتے ہوئے تیور کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو مصروف کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت دسمبر یا جنوری میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے

پر عزم نظر آرہی ہے اور کسی بھی وقت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کو انتظامات مکمل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ دوسری جانب کوہاٹ ڈویڑن میں ماسوائے ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غیرحتمی حلقہ بندیوں پرکام مکمل ہوچکاہے۔ حلقہ بندیوں پراپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔ ان اپیلوں پر سماعت کیلئے الیکشن کمشنر کوہاٹ ڈویڑن کو اتھارٹی مقرر کیاگیا ہے۔ حلقہ بندیوں پر ووٹرز / عوام الناس کی جانب سی7 اپیلیں/ اعتراضات دفتر الیکشن کمشنر اتھارٹی کو موصول ہوئی ہیں۔ قبائلی ضلع اورکزئی میں 3 ،کرم قبائلی ضلع میں3 جبکہ ہنگو ڈسٹرکٹ میں 1 اپیل جمع کرائی گئی۔ان اپیلوں کی سماعت کی تاریخ 3 اکتوبر2020 تا17 اکتوبر جبکہ سماعتوں پرفیصلوں کی حتمی تاریخ 24 اکتوبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 25 اکتوبر 2020 کوہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort