بریکنگ نیوز: نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز: نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیا اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ نوازشریف پر اعتماد مشکل ہے۔ نوازشریف نے ملاقاتوں پرواضح پابندی لگائی لیکن شہبازشریف جیل میں اور جیل میں ملاقاتیں آسان ہوتی ہیں۔ شہباز شریف کی گرفتاری گریٹر گیم کا حصہ ہے۔نجی چینل اے آر وائی کے پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے واپسی کا ذہن بنا لیا ہے، ایک مہینے تک واپس آسکتے ہیں اور ا مید ہیں کہ آ بھی جائیں گے ،حکومت ان کی سکیورٹی کے بارے میں سوچے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملاقاتوں پر پابندی لگائی لیکن شہبازشریف جیل میں ہیں اور جیل میں ملاقاتیں سب سے آسان ہوتی ہیں۔شہبازشریف پی ڈی ایم کو لیڈ نہیں کرنا چاہتے تھے یہ گریٹر گیم کا حصہ ہے، انہوں نے اپنی ضمانت واپس لی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو پی ڈی ایم کی قیادت کرنی چاہیے تھی لیکن شہبازشریف ساری ذمہ داری بلاول پر ڈال کر خود جیل چلےگئے ، اگر بلاول قیادت کریں گےتوکہیں گے سندھ کارڈاستعمال کیا جارہا ہے۔ اگر مراد علی شاہ جلسوس لے کر پنجاب آئیں تو کہا جائے گا سندھ نے پنجاب پر حملہ کر دیا۔ اعتزازاحسن کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اصرار زیادہ تھا اس لیے انہیں پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا گیا۔ مولانامسلکی اور مذہبی کارڈ استعمال کرسکتے ہیں ۔ اگر ایسا ہوا تو یہ مستقبل میں پی ڈی ایم کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ اپنی جماعت کو یہی مشورہ دوں گا کہ نوازشریف پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort