کورونا وائرس کب تک ہمارے ساتھ رہے گا؟ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

کورونا وائرس کب تک ہمارے ساتھ رہے گا؟ سائنسدانوں نے خبردار کردیا کراچی(این این آئی)سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا شکار ایک شخص دوبارہ کوویڈ-19 کا شکار ہوسکتا ہے تو پھر یہ وائرس بھی ہمارے ساتھ ہمیشہ کے لیے رہ سکتا ہے۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر گیم آکلینڈ نے کہا ہے کہ یہ بہت تباہ کن ہوسکتا ہے اگر
اس سے صحتیاب ہونے والے بھی اس بیماری سے مستقبل میں محفوظ نہیں ہیں

۔انسانی جسم میں کوویڈ-19 سے لڑنے کی قوت مدافعت ایک معمہ بنی ہوئی ہے، کیونکہ پیتھجن سارس کوو 2 کو بھی سائنس نے ایک سال قبل ہی جانا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ یہ وائرس ہمارے درمیان دہائیوں تک رہے گا، جیسے نزلہ اور زکام کی وجہ بننے والے دیگر وائرسز موجود ہیں۔سائنسدان اب تک یہ اندازہ نہیں لگا پائے ہیں کہ کورونا وائرس سے ایک شخص کا قوت مدافعت کا نظام کتنا لڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ اس کے باعث 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort