سانحہ موٹروے میں نیا موڑ :ملزم عابد ملہی کے ساتھ کتنے لوگ حراست میں لیے گیا اور کیوں

سانحہ موٹروے میں نیا موڑ :ملزم عابد ملہی کے ساتھ کتنے لوگ حراست میں لیے گیا اور کیوں ؟ وجہ جا ن کر ہر کوئی ہکا بکا لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں اس کے چچا خالد نے اہم کردار ادا کیا ہے، ملزم کے ساتھ 2 اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں اس کے چچا خالد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ خالد کا اپنا بیٹا عابد کے ساتھ رابطے کی وجہ سے گرفتار ہوا تھا۔ ملزم کا خالد کے بیٹے کے ساتھ سب سے زیادہ رابطہ تھا، کچھ روز پہلے اس کا موبائل فون لے لیا گیا تھا جس کی وجہ سے تحقیقات میں

اہم پیشرفت ہوئی۔ حساس ادارے کی ٹیم لاہور سے روانہ ہوئی تھی جس نے پولیس کے ساتھ مل کر گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزم عابد کے ساتھ 2 اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، یہ کون لوگ ہیں اس بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم عابد ملہی کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پولیس کے اعلیٰ حکام اس سے تفتیش میں مصروف ہیں۔ حکام کی کوشش ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جیل میں کیا جائے تاکہ متاثرہ خاتون کی پرائیویسی کا احترام برقرار رہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں میں رکاوٹ کے بجائے اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ مریم نوازسمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جلسوں میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت سمجھتی ہے کہ اپوزیشن عوام کو باہر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوپائے گی اور خود ہی بے نقاب ہوجائے گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج اور جلسے اپوزیشن کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپوزیشن عوام کے نہیں سیاسی اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کی تحریک چلا رہی ہے۔ عوام کو سیاستدانوں کی کرپشن بچاﺅ تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 16اکتوبر کو گوجرانولہ میں اپنے پہلے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ دوسرا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں کرانے کااعلان کیاگیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort