عابد کی گرفتاری پر حکومت بھی میدان میں آگئی، عوامی اُمنگوں کی ترجمانی کر دی

عابد کی گرفتاری پر حکومت بھی میدان میں آگئی، عوامی اُمنگوں کی ترجمانی کر دی لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ رنگ روڈ، مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری، پنجاب حکومت نے تصدیق کر دی، ترجمان صوبائی حکومت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے، عبرت کا نشان بنانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان اور رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی جانب سے سانحہ رنگ روڈ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے ملزم عابد کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جبکہ ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کو قانون کے مطابق سز دلوائیں گے، اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا

۔خیال رہے کہ سانحہ رنگ روڈ، مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے ملزم کو فیصل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سانحہ رنگ روڈ کے ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزلم پولیس کو بہاولپور، اور کئی علاقوں سے 4 دفعہ پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم اب پولیس نے کورروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کر کے اس کو لاہورمیں لایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار رئیس انصاری کا کہنا ہے کہ عابد کی گرفتاری کے لیے 4 جگہوں پر پولیس نے چھاپے مارے لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوتا رہا لیکن اس دفعہ پولیس نے بڑی پکی اطللاعات پر مکمل منصوبہ بند ی کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں پولیس اور ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں کی بڑی کامیابی، اس کے بعد ملزم کا ڈی این اے لے کر ایک مرتبہ پھر میچ کیا جائے گا جس کے بعد باقی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ رئیس انصاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک کریمنل مائنڈ کے تحت رہ رہا تھا، پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کئی دفعہ چھاپے مارے لیکن یہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتا تھا۔ ملزم عابد اپنی بیوی کے ساتھ رابطے میں تھا ، پولیس کی جانب سے اسکی بیوی کو ایک سم دی گئی جس کے بعد دونوں میں رابطہ ہوا، عابد نے اپنی بیوی کو کہا کہ یہ اپنی بیوی کو ملنے فیصل آباد آئے گا، جس کے بعد پولیس نے مکمل طور پر منصوبہ بندی کر لی جیسے ہی وہ اپنی اہلیہ کو ملنے کے لیے فیصل آباد پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، اب ملزم کو فیصل آباد سے لاہور لایا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort