میرا منہ مت کھلواؤ۔۔۔!!!شہباز شریف جیل کس ڈیل کے تحت گئے؟ مریم نواز نے حکومت کا بڑا پول کھول دیا

میرا منہ مت کھلواؤ۔۔۔!!!شہباز شریف جیل کس ڈیل کے تحت گئے؟ مریم نواز نے حکومت کا بڑا پول کھول دیا لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کانقطہ نظرمختلف ہےجو پہلے بھی رہا ہے شہبازشریف جیل اس لیےگئےکہ اپنےبھائی کونہیں چھوڑا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف کامعاملات ہینڈل کرنےکاطریقہ مختلف ہے شہبازشریف نےجو اختلاف کیا وہ پارٹی میں کیا ،میاں صاحب
کےحکم کے بعد اختلاف ختم ہوگیا۔مریم نواز نےخاموشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھےخاموش میڈیانےہی کرایا،میرانام تک نہیں لیاجاتاتھا لگتا تھا میرےکچھ کہنےسےوالدپرسختی نہ آجائے

میں اپنےوالدکومزیدپریشان ہوتانہیں دیکھ سکتی تھی، نوازشریف کی حالت بہتر ہے،کسی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نوازشریف کےبیانیےکوغلط کہنےوالےاپنامعائنہ کرائیں۔پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں بس نقطہ نظرمیں فرق ہے، شہبازشریف کامعاملات ہینڈل کرنےکاطریقہ مختلف ہے مگر یہ کہنا نوازشریف کابیانیہ ریاست کیخلاف ہےمضحکہ خیزہے نوازشریف کاسیاسی کیریئرشاندارہےوہ پاکستان کیلئےکھڑےہوئےہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں فیصلہ کن جنگ ہوگی، ان کو بہت جلد دن میں تارے نظر آنے والے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے کرپٹ اور نااہل حکومت کا محاسبہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام آٹے کے حصول کیلئے رو رہے ہیں، وزیر خوراک قومی اسمبلی میں کہتے ہیں، پتا نہیں گندم کہاں چلی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی بڑھنے کے کئی نوٹسز لے چکے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوا ہے، غریب آدمی کے بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا، نالائق حکومت موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم نہیں پکڑ سکی۔انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کئے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، حکومت ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort