بریکنگ نیوز: جنرل ہسپتال لاہور کا ایڈیشنل ایم ایس گرفتار ۔۔۔۔ کس طرح سے سب کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا تھا ؟ دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

جنرل ہسپتال لاہور کا ایڈیشنل ایم ایس گرفتار ۔۔۔۔ کس طرح سے سب کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا تھا ؟ دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات لاہور(ویب ڈیسک)جعلی ڈگری کے انکشاف پر ادارہ انسداد بدعنوانی پنجاب کی دبنگ کارروائی موجودہ ایڈیشنل ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر اجمل کی ڈگری جعلی نکل آئی، ڈی جی محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب کے ایڈیشل ایم ایس کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے جعلی ڈگری پر

لاہور کے مشہور جنرل ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر اجمل کو گرفتار کرلیا۔ سابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد محکمہ بد عنوانی بہاولپور نے ملزم کو گرفتار کرکے پرچہ درج کرلیا ہے۔ڈی جی انسداد بد عنوانی پنجاب کے مطابق ملزم نے 1996-97 میں ایف ایس سی کی جعلی ڈگری بنوا کر قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں داخلہ لیا، ماسٹر منظور احمد نامی شخص نے ملزم کو حیدرآباد بورڈ سندھ سے ایف ایس سی کی جعلی ڈگری بنوا کر دی جب کہ ایم بی بی ایس کے تیسرے سال قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے تگڑی سفارش کروا کے پنجاب میڈیکل کالج مائیگریشن کروالی۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایم سی (PMC) نے جب حیدرآباد بورڈ سے ایف ایس سی کی ڈگری کی تصدیق کرائی تو ڈگری جعلی نکلی جب کہ پنجاب میڈیکل کالج نے ملزم کو ایم بی بی ایس کے تیسرے سال ادررے سے نکال دیا تھا جس کے بعد ملزم نے جعلی مائیگریشن لیٹر بنوا کر بقائی یونیورسٹی حیدر آباد کے میڈیکل کالج کے فائنل ائیر میں داخلہ لے لیا اور یوں ایک سال بعد ایف ایس سی کی جعلی ڈگری پر داخلہ لینے پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن گیا۔ڈی جی انسداد بد عنوانی گوہر نفیس کے مطابق ملزم نے ڈاکٹری کی ساری تعلیم اور بعد میں ساری نوکری ایف ایس ای کی جعلی ڈگری پر کی،

ایف ایس ای میں ملزم کے اصل نمبر 630 ہیں جوکہ میڈیکل میں داخلہ کے لئے انتہائی ناکافی ہیں جب کہ میرٹ لسٹ میں داخلے کے لئے جو ڈگری دکھائی اس پہ ملزم کے نمبر 855 تھے۔لہذا کنفرم ہونے کے بعد ادارہ بد عنوانی نے فوری کارروائی کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort