وفات پا جانیوالے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔ حکومت نے زبردست اعلان کردیا

دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمان کے ورثاء بعد میں بہت مسائل کا سامنا کرتے ہیں اُنہیں دربدر پھرنا پڑتا ہے دفاتر میں بیٹھے کلرک اُن کو بار بار دفاتر کے چکر لگاتے ہیں جس کی وجہ سے اب حکومت نے دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمان کے لئے بڑا اقدام اُٹھایا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ملازمیں کے لئے اہم اور اچھی خبر سامنے آئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیدیا، لاہور کے 412 وفات پانے والے اساتذہ وملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں۔ ملازمت کے دوران اچانک وفات کے بعد مالازمیں کے اہلخانہ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں اہل خانہ کو واجبات کی ادائیگی کے لئے بار بار محکمہ ایجوکیشن کے دفاتر میں دھکے کھانے پڑتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں دوران سروس وفات پانے والے 412 اساتذہ و ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی نے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئے اتھارٹی آفس میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ابھی تک صرف 85 سکول سربراہان کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو 14 اکتوبر تک وفات پانیوالے ملازمین کی دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے طلبا اور ان کے والدین کے لئے صحت کے حوالے سے خوشخبری دے دی۔ صوبہ پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99,r57,wso,b374k,mini,c99.txt,r57.txt,wso.txt,b374k.txt,mini.txt,php shell,r57 shell,c99 shell,wso shell,b374k shell,mini shell,asp shell,aspx shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort