الہ دین کا چراغ

  دہلی لندن پلٹ ڈاکٹر کو 2بابوں نے الہ دین کا چراغ بیچ دیا ، چراغ میں سے جن بھی نکال کر دکھایا ، حقیقت کیا نکلی ؟ جانیں ۔۔۔ بھارت میں دو ’تانترک بابوں‘ نے

لندنپ نیلٹ ڈاکٹر کی لالچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ڈھائی کروڑ روپے میں الہ دین کا چراغ بیچ دیا، متاثرہ شخص نے فراڈ کا علم ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر دونوں تانترک گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈیا ڈاٹ کام‘ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ڈاکٹر لئیق خاننے براہمپوری پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ خیرنگر کے علاقے میں دو تانترک بابوں نے اس سے دھوکہ کیا ہے۔ پولیس نے دونوں نامزد ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ”الہ دین کا چراغ“ بھی برآمد کر لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ءمیں متاثرہ ڈاکٹر کے پاس ثمینہ نام کی ایک مریضہ آئی جس کی سرجری کی گئی اور اس کے بعد وہ سرجری کے زخم کی ’ڈریسنگ‘ کی غرض سے تسلسل کیساتھ ثمینہ کے پاس جاتا رہا، ثمینہ کے ذریعے ہی وہ ایک تانترک سے ملا جس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس جادوئی چراغ ہے جو اسے مالا مال کر دے گا اور وہ اپنی ہر خواہش پوری کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر لئیق کے مطابق دونوں تانترک اکثر اس چراغ سے ایک جن بھی برآمد کر کے دکھاتے مگر وہ چراغ کو چھونے سے یہ کہتے ہوئے منع کر دیتے تھے کہ یہ تمہارے لئے نقصان دہ ہو گا۔ متاثرہ شخص نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ دونوں نے اقساط کی صورت میں مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ روپے کی رقم لی اور بعد میں اسے احساس ہوا کہ وہ جسے چراغ کا جن بتاتے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ثمینہ کا شوہر تھا۔ ڈاکٹر نے فراڈ کا علم ہونے پر پوری کیساتھ رابطہ کیا جنہوں نے نامزد ملزموں اسلام الدین اور اس کے دوست انیس کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ثمینہ اور اس کے شوہر کی تلاش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو بھی جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


filemanager and command shell wso, wso.txt, wso shell, wso.php a powerful Joomla!