نیلم کا ہار

ایک علاقے میں ایک سنار رہتا تھا۔ وہ اپنے گھر کی کفالت کرنے والا واحد بندہ تھا۔ ایک دن آیا کے وہ سنار انتقال کر گیا۔ اور اس کے انتقال کے بعد اس کا خاندان مصیبت میں پڑ گیا۔ اور آئے دن اس کے حالات خراب ہوتے چلے جا رہے تھے اور یہاں تک کہ کھانے کی بھی لالے پڑ گئے۔ ایک دن سنار کی بیوی نے اپنے بیٹے کو نیلم کا ہار دے دیا۔ اور اپنے بیٹے سے کہا کہ یہ ہار اپنے چاچا کی دکان پر لے جا کر کہنا کہ اسے فروخت کرکے کچھ پیسے دے دیں۔جب لڑکا اپنے چاچا کی دکان پر گیا۔ اور اس نے اپنے چاچا کو ہار

دیدیا۔ تو چاچا ہار دیکھ کر اپنے بھتیجے کو واپس کرکے یہ کہہ دیا۔ کہ بیٹا ابھی مارکیٹ میں کافی مندنی ہے۔ تم ایسا کرو کہ یہ پیسے لے لو۔ اور کل سے دوکان پر آنے شروع کر دو۔اگلے دن سے وہ لڑکا روز مرہ دکان پر جانے لگا اور وہاں ہیروں و جواہرات کی پرکھ کا کام سیکھنے لگا. ایک دن وہ بڑا ماہر بن گیا.لوگ دور دور سے اپنے ہیرے کی پرکھ کرانے آنے لگے.ایک دن اس لگے.ایک دن اس کے چچا نے کہا، بیٹا اپنی ماں سے وہ ہار لے کر آنا اور کہنا کہ اب مارکیٹ میں بہت تیزی ہے،اس کے اچھے دام مل جائیں گے.ماں سے ہار لے کر اس نے پرکھا تو پایا کہ وہ تو جعلی ہے.وہ اسے گھر پر ہی چھوڑ کر دکان لوٹ آیا.چچا نے پوچھا، ہار نہیں لائے؟اس نے کہا، وہ تو جعلی تھا.تب چچا نے کہا جب تم پہلی بار ہار لے کر آئے تھے، اسوقت اگر میں نے اسے جعلی بتا دیا ہوتا تو تم سوچتے کہ آج ہم پر برا وقت آیا تو چچا ہماری چیز کو بھی جعلی بتانے لگے.آج جب تمہیں خود علم ہو گیا تو پتہ چل گیا کہ ہار نقلی ہے.سچ یہ ہے کہ علم کے بغیر اس دنیا میں ہم جو بھی سوچتے، دیکھتے اور جانتے ہیں، سب غلط ہے.اور ایسے ہی غلط فہمی کا شکار ہو کر رشتے بگڑتے ہیں. کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ ہمیں جو چیز سامنے نظر آتی ہے وہ ٹھیک ہوتی ہے لیکن اصلیت اس کی بالکل الٹ ہوتی ہے۔ وجہ یہی ہوتی ہے کہ ہمارے پاس لاعلمی میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور ہم اپنے آپ کو باشعور زیادہ سمجھتے ہیں اور اس غلط فہمی کی وجہ سے ہم اپنوں کو اپنا بنانے میں زندگی گزار دیتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort