شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔

کس کو معلوم تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر برطانیہ کو ایسا سبق پڑھائے گا، کہ وہ اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ٹیپو

سلطان جمعہ کے مبارک روز 20 نومبر ١٧٥٠کو ایک فوجی افسر کے گھر پیدا ہوا۔ صحیح تعلیم اور گھر کی پرورش کا نتیجہ تھا، کہ وہ صرف 18 سال کی عمر میں اہم سفارتی کام سرانجام دیتا تھا، اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت وہ جلد ہی فوج کا اہم افسر بن گیا۔برطانیہ کے خلاف پہلی جنگ میں اس نے10 سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ حصہ لیا۔ یہی وہ شخص تھا، جس نے ہندوستان کے لوگوں کو بتایا کہ یہاں کی آزادی کو سب سے بڑا خطرہ برطانیہ سے ہے، جس کے لئے اس نے مغل، مراٹھا ، فرانس تک سے معاہدیں کیے۔ ٹیپو سلطان کی قدر و منزلت جاننے کے لئے یہی کافی ہے، کہ فرانس کا نپولین تک برطانیہ کے خلاف کسی کو لڑنے کے قابل سمجھتا تو وہ ٹیپو سلطان تھا۔ ٹیپو سلطان کے سر نہ صرف برطانیہ کو شکست پہ شکست دینے کا سہرا ہے، بلکہ یہی وہ شخص ہے جس کے ساتھ برطانیہ نے جھک کر معاہد کیا۔ آخری معاہدہ جس میں شرائط انگریز نے نہیں بلکہ ایک مسلم سلطان نے لگائی مگر افسوس جہاں یہ برطانیہ کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہا تھا وہی ایسے عیاش بھی تھے۔ جو برطانیہ کے ساتھ مل کر ٹیپو سلطان کے خاتمے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ پھر وہ دن بھی آیا جب برطانیہ 50,000 کا لشکر لے کر حملہ آور ہوا، فرانس کے جنرل نے ٹیپو سلطان کو لشکر سے الگ ہو کر اپنی جان بچانے کا مشورہ دیا تو ٹیپو سلطان نے وہ جواب دیا جو آج بھی ہند کے ہر بچے کو یاد ہے۔ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ پھر 3مئی ١٧٩٩ کو میسور کا یہ شیر اپنے شہر کا دفاع کرتے ہوے جام شہادت نوش کر گیا۔ لوگ اکثر ٹیپو سلطان کو اس کی جنگی صلاحیتوں کی وجہ سے جانتے ہیں حالانکہ وہ اس کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سفارتکار بھی تھا اور ایک بہترین حکمران بھی۔ اس نے اپنے علاقے میں سڑکوں کا جھال بچھا کر سفر کو آسان بنایا، تعلیم پر خاص توجہ دی، بہترین فوجی اکیڈمی کا قیام بھی اسی کے سر ہے۔ جہاں ہنوستان کے مختلف سلطان اور نواب اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے بھیجتے راکٹ کو جنگ میں استعمال کرنے کا ہنر بھی اسی کا تحفہ تھا۔ الله سے دعا ہے کہ ہمیں پھر سے کوئی ٹیپو سلطان جیسا حکمران دے جو مغرب کے بجاے اپنے عوام کے مفادات کا خیال رکھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort