پنجاب میں اطلاعات میں شعبے میں تبدیلی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔

السلام علیکم! قارئین اس پیج پر خوش آمدید ۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین کے مقابلے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان

کو اطلاعات کے شعبے سے الگ دیکھنا چاہتے تھے پنجاب میں اطلاعات میں شعبے میں تبدیلی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین کے مقابلے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارا ہے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان وفاق میں اطلاعات کے شعبے میں تقرری چاہتی تھیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو صوبہ پنجاب میں اطلاعات کا شعبہ سنبھالنے کے لیے آمادہ کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی پنجاب کے شعبہ اطلاعات میں تبدیلی چاہتے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن کو ہٹائے جانے کی وجہ وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا ٹیم کی شکایات ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر سوشل میڈیا ٹیم نے فیاض الحسن کی شکایات کی تھیں ۔ فیاض الحسن چوہان حکومتی مؤقف کے بجائے اپنے مؤقف کی ترویج کرتے تھے ۔
پنجاب کابینہ کے کئی وزراء بھی فیاض الحسن سے نالاں تھے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی ان کو اطلاعات کے شعبے سے الگ دیکھنا چاہتے تھے ۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ پنجاب میں اطلاعات کی وزارت اب فردوس عاشق اعوان کے حوالے کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت میں مشیر اطلاعات رہنے والی فردوس عاشق اعوان اب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی جاوید اختر کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کے دو وزراء کو برطرف کردیا ہے، مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ سے وزارت کا قلمدان واپس لیا گیا ۔ مہر محمد اسلم کے پاس محکمہ کو آپریٹو جبکہ زوار حسین وڑائچ کے پاس محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان تھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort