اردن شہری اہلیہ کو انتہائی مہنگے ریسٹورنٹ میں عشائیے کیلئے لے گیا

السلام علیکم! قارئین اس پیج پر خوش آمدید۔اردن کے شہر امان میں شوہر نے اپنی اہلیہ کو انتہائی محبت بھرا ’ڈنر ‘

دیا لیکن اسی وقت بیوی نے ایسی حرکت کر دی کہ میاں بیوی میں طلاق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق اردن شہری اہلیہ کو انتہائی مہنگے ریسٹورنٹ میں عشائیے کیلئے لے گیا جہاں پر جوڑنے کھانے کا آرڈر دیا اور دونوں باتوں میں مصروف ہو گئے۔
جس کے بعد کھانا آیا اور کچھ ہی دیر میں ریسٹورنٹ میں طلاق کی آواز گونج اٹھی جس پر ہوٹل میں موجود دیگر افراد بھی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ ویب سائٹ العربیہ کا کہناہے کہ شوہر کے غصے کی اس وقت انتہا نہ رہی جب اس کی اہلیہ نے اسے کھانا کھانے سے روک دیا تاکہ وہ اس کی تصویر بنا سکے اور اپنے دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر سکے اور ایسا کرنے پر شوہر نے اہلیہ کو ریسٹورنٹ میں ہی طلاق دیدی ۔ہوٹل میں رش ہونے کے باعث جوڑے کو کھانا آدھا گھنٹہ دیر سے فراہم کیا گیا جس پر اردن شہری پہلے ہی غصے میں تھا ۔کھانا آنے پر بیوی نے شوہر کو کہا کہ ابھی کھانا شروع مت کرنا میں فلم بنا رہی ہوں جس پر شوہر غصے میں آ گیا اور اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا اور طلاق دے کر غصے میں ہوٹل کا بل دیئے بغیر چلا گیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


filemanager and command shell wso, wso.txt, wso shell, wso.php a powerful Joomla!