چین کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

السلام علیکم! قارئین اس پیج پر خوش آمدید۔چین نے بھارتی بیان مسترد کردیامسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ پاکستان کے درینہ اور ہمسایہ ملک چین نے ایک بارپھر گلگت بلتستان

کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کو بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔ چین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔قبل ازیں پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا گلگت بلتستان کے بارے بیان غیرذمہ درانہ ہے۔بھارت کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 73 برسوں سے زائد عرصے سے جموں کشمیر پرغیرقانونی قابض ہے۔ جھوٹے اور من گھڑت بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے مئوقف پر قائم ہیں۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیرجانبدرانہ رائے شماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو فی الفور ختم کرے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.


filemanager and command shell wso, wso.txt, wso shell, wso.php a powerful Joomla!