صرف چہرے بدلتے ہیں مقصد نہیں بدلتے

السلام علیکم! قارئین اس پیج پر خوش آمدید۔سعودی انٹیلی جنس کے سابق چیف شہزادہ تُرکی الفیصل کا کہنا ہے کہ بائیڈن سے اُمیدیں لگانے والے عربوں کو مایوسی ہو گیریاض(۔6 نومبر2020ء) متحدہ ریاست ہائے امریکا کے صدارتی انتخاب میں اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار جو بائیڈن کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے اپنی

صدارتی مہم کے دوران صدر منتخب ہونے کے بعد دُنیا بھر کے مسلمانوں سے برابری کا برتاؤ کرنے کے دعوے کیے ہیں۔تاہم سعودی انٹیلی جنس کے سابق چیف اور شاہی خاندان کے اہم رُکن شہزادہ تُرکی الفیصل نے کہا ہے کہ عربوں کو بائیڈن سے زیادہ اُمیدیں نہیں لگانی چاہئیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق تُرکی الفیصل نے کہا کہ اگر جوزف بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل نواز اقدامات پر خط تنسیخ نہیں پھیریں گے اور یروشلیم (مقبوضہ بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالحکومت اور گولان کی چوٹیوں پر اس کی خود مختاری تسلیم کرنے ایسے فیصلوں کو برقرار رکھیں گے۔انھوں نے ابو ظبی میں بیروت انسٹی ٹیوٹ کی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:” میرے خیال میں جو بائیڈن صدر کی حیثیت سے امریکا کو وہاں سے پیچھے نہیں لائیں گے جہاں مسٹر ٹرمپ لے گئے ہیں، خواہ یہ یروشلیم ہے ، گولان کی چوٹیاں یا معاہدہ ابراہیم ہے۔“انھوں نے کہا:”میری تشویش بعض عرب حلقوں بالخصوص اپنے فلسطینی دوستوں اور بھائیوں سے متعلق ہے۔اگر وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ صدر بائیڈن اپنے پیش رو مسٹر ٹرمپ سے مختلف ثابت ہوں گے تو میرے خیال میں انھیں یقینی طور پر مایوسی ہوگی۔“صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال متنازع علاقے گولان کی چوٹیوں پراسرائیل کی خود مختاری تسلیم کر لی تھی۔اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء میں عربوں کے خلاف جنگ کے دوران میں قبضہ کیا تھا اور 1981ء میں اس کو سرکاری طور پر ریاست میں ضم کر لیا تھا۔بائیڈن کی انتخابی مہم کے ایک سینیر عہدے دار نے اسی ہفتے امریکی خبری ذریعے جیوش نیوزسنڈیکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیمو کریٹک صدر گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دیں گے۔صدر ٹرمپ نے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا تھا اور اس شہر کو اسرائیل کا متحدہ دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99,r57,wso,b374k,mini,c99.txt,r57.txt,wso.txt,b374k.txt,mini.txt,php shell,r57 shell,c99 shell,wso shell,b374k shell,mini shell,asp shell,aspx shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort