ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری آ گئی۔۔۔شیخ رشید نے زبردست اعلان کر دیا

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری آ گئی۔۔۔شیخ رشید نے زبردست اعلان کر دیا
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے 10 نومبر سے موہنجو داڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے دس نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا، یہ ٹرین کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی وجہ سے7 ماہ قبل بند کی گئی تھی۔موہن جو داڑو ایکسپرس

کا پرانا روٹ کراچی سے روہڑی تھا جسے اب تبدیل کر دیاگیا ہے، اب یہ ایکسپریس کوٹری سے براستہ دادو روہڑی کے درمیان چلے گی۔پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہنجو دڑو پسنجر سے اندرون سندھ کے مسافروں کو بروقت سواری میسر آئے گی، یہ ٹرین کوٹری سے صبح 7 بجے، اور سکھر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔محکمہ ریلوے کے مطابق موہن جو دڑو پسنجر میں کرونا بچاؤ کے لیے حکومت کی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، ٹرین عملے اور مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ چار دن قبل بھی محکمہ ریلوے کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا گیا جب کہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی ٹرین کو 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort