کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی 5 عام غذائیں جو گھٹائیں آپ کا کولیسٹرول اور بنائیں آپ کو صحت مند

کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت آجکل ہر تیسرے فرد کو ہو رہی ہے کیونکہ جنک فوڈز کا استعمال دن بہ دن بڑھ گیا ہے اور جو کھانے ہم کھارہے ہیں وہ غذائیت کے اعتبار سے مناسب بھی نہیں ہیں چونکہ اب نہ سبزیوں میں بھرپور غذائیت رہی ہے نہ گوشت میں۔ اس سے متعلق ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ:

” جسم میں کم کثافتی لیپو پروٹین کی سطح جسے کولیسٹرول کی خطرناک حد کہا جاتا ہے اس کا تناسب بڑھنے کا تعلق غذا اور روزمرہ کی روٹین سے ہے۔ اور اگر آُپ جسم کو مقررہ مقدار کے مطابق پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹ فراہم نہیں کریں گے تو عنقریب آپ کا نہ صرف کولیسٹرول تیزی سے بڑھے گا بلکہ ساتھ ہی جسم میں ایسے مادوں کی نشوونما بڑھے گی جو براہِ راست آپ کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کردیں گے جس کی ابتداء کولیسٹرول کی زیادتی سے شروع ہوتی ہے۔” ادھیڑعمر کے افراد ہوں یا جوان کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار دنیا بھر میں ڈھیروں لوگ ہوگئے ہیں جس پر قابو پانا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے لیکن اگر ذرا سی نظر اپنے کچن میں دوڑائیں تو روزمرہ ایسی کئی کھانے کی چیزیں ہم استعمال کرتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے مفید ہیں لیکن شاید ہمیں ان کی مکمل افادیت کے باترے میں معلوم نہیں ہے۔
اسی لئے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں آسانی سے استعمال کی وہ عام چیزیں جو اگر مناسب تناسب سے استعمال کی جائیں تو آپ کی صحت بھی برقرار رہے گی اور کولیسٹرول جیسے ضدی مرض سے بھی بچائیں گیں: • ہلدی: ہلدی کی افادیت کے بارے میں آپ کو معلوم ہی ہے کہ یہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی انفلامیٹری ہے اور ساتھ ہی اس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں لیکن اگر آپ اس کو کھانے کے علاوہ دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال کریں تو یہ نہ صرف جسم کی غذائیت کو مکمل کرتا ہے بلکہ جسم کی چربی بڑھنے سے بھی بچاتی ہے۔

• لہسن: لہسن میں ایلیسن اور سلفر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو اینٹی کولیسٹرول کا کام کرتی ہے اور جہاں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوہنے لگتا ہے یہ جسم کے خلیات کو اتنا طاقتور بنادیتا ہے جہاں کولیسٹرول کے بڑھنے کی جگہ نہیں بچتی۔ اس کو کھانا بنانے میں استعمال کریں اور ساتھ ہی نہارمنہ دیسی لہسن چبا کر کھائیں یہ آُپ کے جسم کے لئے بہت مفید ہے • گرین ٹی: گرین ٹی جہاں ویٹ لوس کا ایک مکمل نسخہ ہے وہیں کولیسٹرول کے لئے بھی ایک مفید حل ہے۔ اس کو پینے سے آنتوں کو بھی سکون ملتا ہے اور ساتھ ہی اضافی کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں آسانی ہوتی ہے • السی کے بیج السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کو اگر آپ پکا کر کھائیں تو بھی اور گرم پانی کے ساتھ نگل لیں تو بھی دونوں طرح سے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مفید ہے • دھنیا: دھنیا میں فولک ایسڈ، وٹامن اے، سی، کے اور بیٹا کیروٹن پایا جاتا ہے جوکہ جسم میں اضافی فیٹ، کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل بڑھنے نہیں دیتا۔ اس کو آپ رات سونے سے ایک گھنٹہ قبل گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں یہ نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے اور فیٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99,r57,wso,b374k,mini,c99.txt,r57.txt,wso.txt,b374k.txt,mini.txt,php shell,r57 shell,c99 shell,wso shell,b374k shell,mini shell,asp shell,aspx shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort