بریکنگ نیوز: موسم سرما کی پہلی بارش۔۔۔!! محکمہ موسمیات نے صبح صبح بڑی پیشگوئی کردی

بریکنگ نیوز: موسم سرما کی پہلی بارش۔۔۔!! محکمہ موسمیات نے صبح صبح بڑی پیشگوئی کردی
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے روز سے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، چترال، ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔ دوسری جانب جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلودرہےگا۔ اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ/ دھند اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی06 ،گوپس، قلات منفی02اور لہہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort