سردی آگئی : آئندہ چند روز میں پاکستان کے کن شہروں میں موسلا دھار بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی بھی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش سے لاہور میں سردی کی شدت میں

اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ سموگ اور فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ بارش سے قبل لاہور میں فضائی آلودگی میں حیران کن اضافہ ہو چکا تھا اور پنجاب کے محکمہ ماحولیات تحفظ ادارے نے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا شروع کر دیئے تھے۔ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد شہریوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔واضح رہے کہ کل بارش کے بعد رات کو لاہور کے شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے فوڈ پوائنٹس کا رخ کیا اور گرما گرم مچھلی کھائی۔یاد رہے کہ کل گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران بھی خوب برف باری ہوئی لیکن ووٹر نے پھر بھی اپنے نمائندوں کا ووٹ کاسٹ کیا اور اپنا قومی فرض ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسکردو میں تو ایک فٹ تک برف باری ہوئی۔خیال رہے کہ مون سون بارشوں کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش نہیں ہوئی تھی اور شہری بارش کیلئے دعا بھی کر رہے تھے کیونکہ بارش نہ ہونے کی وجہ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا تھا اور موسمی بیماریاں بھی انہیں پریشان کر رہی تھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort