بے روزگار نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری ، وزیر اعظم پاکستان نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے “نیشنل جاب پورٹل” کے قیام کی منظوری دے دی. وزیراعظم سےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ معاون خصوصی نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ جوانوں کو روزگار دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1.5 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور نوجوانوں کو اپنی شخصی ضمانت پر 3 فیصد مارک اپ پر قرض دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے تاجروں کو ہرممکن معاونت فراہم کریں گے، کامیاب جوان پروگرام سے چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ خیال رہے کہ دو ماہ قبل راولپنڈی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ صنعتی شعبے کو ترقی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کے وسائل تک رسائی دے رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پروگرام لاکھوں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے سیڑھی بنے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort