تمام تعلیمی ادارے 17سے23 نومبر تک بند، انتہائی اہم وجہ بھی سامنے آگئی

تمام تعلیمی ادارے 17سے23 نومبر تک بند، انتہائی اہم وجہ بھی سامنے آگئی (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے 17سے23نومبر تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن کے بعد حفاظتی تدابیر کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مکمل صفائی اور اسپرے کے بعد 23 نومبر سے کھول دیے جائیں گے۔

گلگت کے ڈائریکٹر کالجز اور اسکول کا کہنا ہے کہ الیکشن کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے سکولز کو بند کیا گیا، کالجز اور اسکولز کو پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جہاں خاصا رش رہا۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل صفائی، اسپرے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے اسکول کھولے جائیں گے۔ خیال رہے کہ انتظامیہ نے کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں یہ قدم اٹھایا، لوگوں نے بڑی تعداد میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیا اس دوران انہوں نے تعلیمی اداروں کے کلاس رومز میں چکر لگائے، اگر کرونا یا دیگر کوئی جراثیم ہوئے تو اسپرے کے بعد ختم ہوجائیں گے جس سے طلبا کو تحفظ ملے گا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا ہےکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی اور نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں میں کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


filemanager and command shell wso, wso.txt, wso shell, wso.php a powerful Joomla!