شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کے حوالے افسوسناک اطلاعات،سری لنکا روانگی تاخیر کا شکار

شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کے حوالے افسوسناک اطلاعات،سری لنکا روانگی تاخیر کا شکار
کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی چند روز کی تاخیر سے سری لنکا روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان کی سب سے چھوٹی بیٹی بیمار ہیں جس کے باعث وہ جمعرات کے روز دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ لنکا پریمیئر لیگ میں شرت کیلئے کولمبو نہیں جائیں گے

اور تین چار روز میں گال گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کر یں گے ۔شاہد آفریدی 5 بیٹیوں اقصیٰ ، انشا ، اجوا ، اسمارا اور عروہ کے والد ہیں،ان کی سب سے چھوٹی پچھلی رواں سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔ گال گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی صحت یاب ہورہی ہے اور آل رائونڈر اگلے چند دنوں میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور تمام میچز میں حصہ لیں گے۔جافنا سٹالینز کے میڈیا ڈائریکٹر سارنگا وجیئراتھنے کا کہنا تھا کہ ہمارے 5 کھلاڑی آج سری لنکا پہنچیں گے جب کہ شعیب ملک کی جمعے کو آمد متوقع ہے، ہم نے پہلے سنا تھا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ان کے ہمراہ سری لنکا آرہی ہیں لیکن تازہ ترین اطلاع کے مطابق انہوں نے اپنا ارادہ کینسل کردیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort