بریکنگ نیوز:علامہ خادم رضوی کے انتقال کے بعد تحفظ ختم نبوت ﷺ کی تحریک کا بیڑا کس نے اٹھا لیا ؟اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز:علامہ خادم رضوی کے انتقال کے بعد تحفظ ختم نبوت ﷺ کی تحریک کا بیڑا کس نے اٹھا لیا ؟اعلان کر دیا گیا کراچی (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر ملک بھر میں سنی تحریک کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق رسولﷺ میں جینا اور مرنا اور ناموس رسالتﷺ کا تحفظ کرنااہل حق کا شیوہ رہا ہے،علامہ خادم حسین رضوی

کے انتقال پر ہر عاشق رسول کی آنکھ اشکبار اور دل افسردہ ہے،ملک میں قرآن وسنت کے قوانین کی حکمرانی ہوتی تو فرانس قونصلیٹ بند اور سفیر ملک بدر ہوچکا ہوتا،تحفظ ختم نبوت ﷺ کی تحریک کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے،عاشقان رسولﷺ گستاخ رسول کے سامنے ٹھوس چٹان اور سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے،حکومت فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔کراچی سے لاہور روانگی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عاشقان رسولﷺ کے دل رنجیدہ ہیں خادم حسین رضوی کا خلاء جو خلاء پیدا ہوا ہے مشکل سے پر ہوگا،علامہ خادم حسین رضوی کی دینی وادبی اور اہلسنت کیلئے کی جانیوالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حکومت عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے میں عاشقان رسول بستے ہیں،ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں گستاخ رسول کی سزا موت ہے،ملک کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے،ملک میں قرآن وسنت کے قوانین کی حکمرانی ہوتی تو فرانس قونصلیٹ بند اور سفیر ملک بدر ہوچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے گھر والوں اور تمام عشقان رسول کو صبر جمیل عطا کرے اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort