بریکنگ نیوز:علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین کی جگہ دوبارہ تبدیل، عقیدت مندوں کو جھٹکا دے دیا گیا

بریکنگ نیوز:علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین کی جگہ دوبارہ تبدیل، عقیدت مندوں کو جھٹکا دے دیا گیا لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین ان کے آبائی علاقہ اٹک میں نہیں بلکہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب مدرسہ ابوذر غفاری میں کی جائے گی۔ تحریک لبیک کی سربراہ مولوی خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کچھ دیر میں مینار پاکستان گریٹر اقبال پارک میں ادا کی جائے گی۔

جسد خاکی لے کر ایمبولنس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عقیدت مندوں کی تعداد مینار پاکستان میں موجود ہیں۔ جنازے کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ہے۔ خادم حسین رضوی کے آخری دیدار کے لئے ملک بھر سے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر کارکنانایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی میت مسجدرحمت اللعالمین میںرکھی گئی جہاںہزاروںلوگوں نے آخری دیدار کیا ۔مرحوم کے بیٹے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ سعد حسین رضوی کے مطابق میت بذریعہ ایمبولینس رہائش گاہ سے مینار پاکستان گرائونڈ لے جائی جائے گی اورنماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کے لئے واپس لایا جائے گا اور مسجدرحمت اللعالمین سے ملحقہ مدرسہ ابوذرغفاری میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ خادم حسین کی میت کو مینار پاکستان لے جایا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کی جائیگی جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


c99,r57,wso,b374k,mini,c99.txt,r57.txt,wso.txt,b374k.txt,mini.txt,php shell,r57 shell,c99 shell,wso shell,b374k shell,mini shell,asp shell,aspx shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort